counter easy hit

الطاف حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو کارکنوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مرنے والے 36 کارکنان کا قاتل وزیر اعلی سندھ کو قراردے دیا، کہتے ہیں جب سہیل احمد کی لاش پھینکی گئی وزیر اعلی لہک لہک کر سوگواران کو حملہ آور قرار دے رہے تھے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ سہیل احمد سمیت 36 کارکنان کا قاتل وزیر اعلی کو سمجھتے ہیں۔ سہیل احمد کی لاش کو جب موچکو میں پھینکا گیا تب وزیر اعلی سندھ اسمبلی میں لہک لہک کر اور ڈانس کرکے وزیر اعلیٰ ہائوس احتجاج کے لئے آنے والوں کو حملہ قرار دے رہے تھے۔

الطاف حسین نے مزید کہا کہ سہیل احمد کے قتل پر وزیر اعلی اور کابینہ کے وزرا نے مجھ سے تعزیت کرنا گوارا نہیں کیا۔ صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔

ایم کیو ایم پر ڈھائے مظالم پر پرامن طریقے سے آواز بلند کریں گے اور وفاقی اور صوبائی ایجنسی یا کسی اہلکار نے غیر قانونی و غیر آئینی حرکت کی تو اپنے کئے کا خود جوابدہ ہو گا۔