counter easy hit

ہالینڈ سے منگوائے گئے پرزے کی تنصیب کرلی گئی، ترجمان کے الیکٹرک

کراچی: ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ہالینڈ سے منگوایا گیا پرزہ نصب کرلیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ بیس مئی کو نصب کیا جائے گا۔

Parts used from the Netherlands were installed, the spokesperson's electricتفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ خراب پرزے کی تبدیلی کے بعد بجلی کی پیداوار کے لیے پلانٹ پر ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔

کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق پرزے کی تنصیب کے بعد پلانٹ کو 48 سے 72 گھنٹے میں آزمائشی طور پر چلایا جائے گا، پیداوار میں تین دن لگیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کو 200 میگاواٹ بجلی کی فراہمی 4 دن میں شروع ہوسکے گی، خیال رہے کہ انھی دنوں کراچی میں گرمی کی شدت اپنے عروج پر رہے گی

دوسری طرف کے الیکٹرک نے اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے بلکہ لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جارہی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ نقصانات والےعلاقوں کو بھی بجلی ساڑھے17 گھنٹے دی جارہی ہے، تاہم اس دعوے کے برعکس مختلف علاقے بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بن قاسم پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے، کے الیکٹرک نے کہا تھا کہ بیس مئی کو پلانٹ کی مرمت کردی جائے گی۔