counter easy hit

گوجرانوالہ میں بااثر شخص کا مزدور کو الٹا لٹکا کر تشدد، ویڈیو وائرل

گوجرانوالہ: رانا شفیق نامی بااثر شخص نے امجد نامی مزدور کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

Influential people overthrowing violence to labor in Gujranwala, video viralگوجرانوالہ میں بااثر افراد نے مزدور کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ پہلے تو پولیس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتی رہی تاہم بعد میں میڈیا خبر نشر ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ امجد نامی مزدور کو الٹا لٹکا رکھا ہے اور ایک شخص رسی کو کھینچے کھڑا ہے جب کہ بااثر شخص شفیق مزدور پر ڈنڈوں سے تشدد کررہا ہے۔ تشدد کے بعد مزدور کو ڈیرے پر ہی قید کرلیا گیا۔

رانا شفیق حال میں پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والے رانا نذیر کا رشتہ دارہے ۔ مزدور امجد گزشتہ 8 ماہ سے رانا شفیق کے ڈیرے پرجانوروں کو چارہ ڈالنے کا کام کرتا ہے جب کہ تشدد کا واقعہ نوشہرہ ورکاں کے گاؤں سادھوگورائیہ میں واقع رانا شفیق کے ڈیرے میں پیش آیا۔ پہلے تو ایس ایچ او عظیم کاہلوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کسی شخص یا رشتہ دار کی طرف سے ایسی کوئی درخواست نہیں آئی، تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تشدد کرنے والے رانا شفیق اور اس کے چچا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔