counter easy hit

قبل از وقت انتخابات!!!اچانک پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ۔۔۔۔ سیاسی صورتحال سنگین

کولمبو(ویب ڈیسک)جنوبی ایشیائی ملک سری لنکا میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا۔سری لنکن صدر نے پیر کے روز پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے قبل ازوقت انتخابات کااعلان کردیا۔نومبرمیں منتخب ہونے والے صدر گوٹا بایا راجا پاکسا نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے وقت سے چھ ماہ قبل25اپریل کو الیکشن کے انعقاد کااعلان کیاہے۔سری لنکن آئین کے مطابق اگر پارلیمنٹ اپنے پانچ سال میں سے ساڑھے چار سال پورے کرلے تو صدر اس پارلیمنٹ کو تحلیل کرسکتا ہے۔سری لنکن صدر کادعویٰ ہے کہ انہیں آزادانہ کام نہیں کرنے دیا جار ہا اور ان کے اختیارات کو محدود کیاجارہا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اب نئی پارلیمنٹ کاقیام 14مئی کوعمل میں آئے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وطن اور گھر سے کوسوں دور بیرون ملک کسی بھی شخص کے لئے اپنے پیاروں سے جڑے رہنے انتہائی اہم ہے۔ یوفون اپنے صارفین کو مرکزی اہمیت دیتا ہے اس لئے کسی بھی دوسرے ٹیلی کام کے مقابلے میں یوفون پہل کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنے صارفین کے لئے دلچسپ اور سستے پیکجز متعارف کراتا رہتا ہے۔ اس بار یوفون نے متحدہ عرب امارات میں صارفین کے لئے ڈیٹا کا سستا ترین پیکج متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ ایک روپے میں باآسانی ایک ایم بی ڈیٹا استعمال کرسکیں گے۔ اس پیکج میں سات روز کے لئے پانچ ہزار روپے کے بدلے 5 ہزار MBڈیٹا حاصل ہوگا ۔ یہ متحدہ عرب امارات میں پوسٹ پیڈ صارفین کے لئے ڈیٹا کے استعمال کی سب سے پرکشش آفر ہے جس کی بدولت وہ اپنے پیاروں سے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشنز بشمول واٹس ایپ کے ذریعے لاتعداد آڈیو اور ویڈیو کالز کرسکیں گے۔
اس آفر کی بدولت صارفین فاصلے مٹانے اور اپنے اہل خانہ و دوست احباب سے کسی پریشانی کے بغیر رابطے میں رہ سکیں گے۔ اس پیکج کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ اس پیکج کو فعال کرنے پر کوئی اضافی چارجز لاگو نہیں ہونگے اور صارفین طویل کال کے بعد ڈیٹا کے بل پر پریشان نہیں ہوسکیں گے ۔ اس پیکج کی بدولت صارفین واٹس ایپ کے ذریعے جتنی لمبی چاہیں کال کرسکیں گے۔ اس آفر کو حاصل کرنے کے لئے پوسٹ پیڈ صارفین یہ کوڈ *4499# ڈائل کرسکتے ہیں یا پھر یوفون کے سروس سینٹر/ پی ٹی سی ایل کی مشترکہ فرنچائز سے ڈیٹا پیکج فعال کروا سکتے ہیں۔

PARLIMANETARY ELECTION IN SRI LANKA, PARLIAMENT DISOLVED AND NEW ELECTION ANNOUNCED

PARLIMANETARY ELECTION IN SRI LANKA, PARLIAMENT DISSOLVED AND NEW ELECTION ANNOUNCED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website