counter easy hit

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی 3 خواتین ایم این ایز کی نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی تین اراکین قومی اسمبلی کو اہل قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کی اہلیت چیلنج کی تھی۔ تحریک انصاف کی 3 خواتین ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کیلئے دائر کی گئی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج فیصلہ سنا دیا ہے۔فیصلہ اسلام آبادہائی کورٹ کےجسٹس عامر فاروق نے سنایا جس کے تحت مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ بخاری کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی تینوں خواتین ارکان پارلیمنٹ کو اہل قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ایم این اے طاہرہ بخاری اورشائستہ پرویزنے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکمراں جماعت کی خواتین ارکان اسمبلی کنول شوزب، ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر کو نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ تینوں خواتین ارکان اسمبلی دہری شہریت رکھتی ہیں، اس لیے تینوں کو نااہل قرار دیا جائے۔ 3ممبران قومی اسمبلی کو62ون ایف کےتحت نااہل کرنےکی استدعا کی گئی تھی۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف کی ارکان پارلیمنٹ کنول شوذب،تاشفین صفدر اور ،ملیکہ بخاری کو اہل قرار دے دیا گیا ہے۔
ایک درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ ملائکہ بخاری نے ریٹرننگ آفیسر کو غلط ، بیان حلفی جمع کرایا ،ملائکہ بخاری نے اپنی دوہری شہریت کو چھپایا درخواست میں کہاگیاکہ آئین کے آرٹیکل 62 1f کے تحت ملائکہ بخاری صادق اور امین نہیں رہی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملائکہ بخاری کو نا اہل قرار دے۔درخواست میں الیکشن کمیشن پاکستان، ملائکہ بخاری اور قومی اسمبلی سیکرٹری کو فریق بنایا گیا۔ تاہم پی ٹی آئی کی تین اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

DISQUALIFICATION CASE DISMISSED AGAINST TEHREEK E INSAF WOMEN MPA’S

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website