yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ تحریک انصاف کے ارکان کی موجودگی پر ایک بار پھر شور شرابہ

Yes 1 Webmaster April 6, 2015 1 min read
Parliament
Share this:
Parliament
Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) جنگ زدہ یمن میں فوج بھیجنے یا نہ بھجنے کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں تحریک انصاف کے ارکان کی موجودگی پر ایوان ایک بار پھر مچھلی بازار بن گیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دوسرا سیشن شروع ہوا تو صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب وزیردفاع خواجہ آصف نے اسپیکر سے درخواست کی کہ تحریک انصاف کے ہر رکن سے انفرادی طور پر استعفوں سے متعلق پوچھا جائے اور انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کوتھوڑی شرم اورحیاہونی چاہیے جس پر ایوان میں گو عمران گو اور شیم شیم کے نعرے بلند ہونے لگے جب کہ اسپیکر ایاز صادق نے آئین کی شق 64 پڑھ کر سنائی اور کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین استعفوں کی تصدیق کے لئے ایوان میں نہیں آئے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ استعفیٰ دینا نہیں چاہتے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی علامتی طور پر احتجاجاً ایوان سے باہر چلے گئے۔

مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت خود پی ٹی آئی اراکین کو اسمبلی میں لےکر آئی ہے اور اب کیا وزیردفاع چاہتے ہیں کہ 34 ضمنی انتخابات ہوجائیں کیا ہم منی جنرل الیکشن کے متحمل ہوسکتے ہیں اگر نہیں تو حکومت کو لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیئے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر حکومت سعودی عرب فوج بھیج رہی ہے تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیتے ہوئے واضح طور پر ترجیحات سے آگاہ کیا جائے، حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جاتا ہے لیکن بتایا کچھ نہیں جاتا اس لئے حکومت بتائے کہ سعودی عرب سے کیا وعدے کئے ہیں۔ اعتزاز احسن نے سوال اٹھائے کہ اگر پاکستانی فوجی دستے جائیں گے تو وہ کس کی کمان میں ہوں گے؟ اور اگر پاکستان نے فوج بھیجی تو اس کے اخراجات کون برداشت کرے گا؟

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
PTI
Previous Post تحریک انصاف کا مشرق وسطیٰ فوج بھیجنے کی مخالفت کا فیصلہ
Next Post پارلیمنٹ کا اجلاس محض دکھاوا ہے یمن فوج بھیجنے کا فیصلہ آرمی چیف نے کرنا ہے، شیخ رشید
Sheikh Rashid

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.