counter easy hit

پیرس شاپنگ مال میں پی آئی اے ایئرہوسٹس کی ‘چوری’

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ایک فضائی میزبان گذشتہ شب پیرس کے شاپنگ مال میں مبینہ طور پر چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔

paris-pia-air-hostess-lost-his-personal-things-at-shopping-mall

paris-pia-air-hostess-lost-his-personal-things-at-shopping-mall

قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق ایئرہوسٹس کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مبینہ طور پر چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، جس کے بعد شاپنگ سینٹر کی سیکیورٹی پر مامور گارڈز نے انھیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فضائی میزبان کے پرس کی تلاشی کے دوران قیمتی میک اپ کا سامان برآمد ہوا تھا۔بعدازاں 5 گھنٹے پولیس کی حراست میں رہنے کے بعد پیرس کے اسٹیشن منیجر کی ضمانت پر فضائی میزبان کو رہا کردیا گیا تھا۔دوسری جانب پی آئی اے کے جنرل مینیجر فلائٹ سروسز یعقوب نے یس اردو نیوز کو بتایا کہ ایئرلائن انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔انھوں نے بتایا کہ مذکورہ فضائی میزبان پاکستان پہنچنے کے بعد 6 ماہ تک کسی بھی بیرون ملک پرواز کا حصہ نہیں بن سکیں گی۔جنرل مینیجر فلائٹ سروسز کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد فضائی میزبان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website