counter easy hit

کراچی: سفاری پارک کے قریب رینجرز کی کارروائی،اسلحہ برآمد

کراچی: سفاری پارک کے قریب رینجرز کی کارروائی،اسلحہ برآمد

RANGERS, FOUND, HEAVY, ARMS, HIDDEN, IN, WILD, LIFE, PARK, IN KARACHIکراچی: رینجرز نے شہر قائد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سفاری پارک میں کارروائی کے دوران بند اسٹور سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کا عکس—.

رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ‘پاکستان رینجرز سندھ کو انٹیلی جنس معلومات کی بناء پر یہ اطلاع ملی کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن سیکرٹریٹ کے محمد انور کے داماد انبساط ملک نے سفاری پارک سے ملحقہ اپنے زیر نگرانی گو ایش ایڈونچر پارک میں دہشت گردوں کے ذریعے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود چھپایا ہوا ہےپریس ریلیز کے مطابق ‘پاکستان رینجرز سندھ نے اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا جو پارک کے ٹکٹ گھر کے اسٹور روم میں چھپایا گیا تھا’۔ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد کیے جانے والے اسلحے میں ایک ایل ایم جی، 16 ایس ایم جی، 2 ریپٹر، چھ 7 ایم ایم رائفل، تین 223 بور رائفلیں اور ایک 30 بور رائفل سمیت دیگر اسلحہ شامل تھا۔

رینجرز کے مطابق یہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہونا تھا اور مذکورہ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

رینجرز کی جانب سے برآمد کیا گیا اسلحہ—۔ڈان نیوز
رینجرز کی جانب سے برآمد کیا گیا اسلحہ—یس اردو نیوز
رینجرز کی جانب سے برآمد کیا گیا اسلحہ—۔ڈان نیوز
رینجرز کی جانب سے برآمد کیا گیا اسلحہ—یس اردو نیوز

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website