پیرس، مسجد پیری فیئت میں بانی پاکستان پریس کلب فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن کے سسر کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا اور فاتحہ خوانی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پریس کلب فرانس کے بانی سینئر صحافی صاحبزادہ عتیق الرحمن کے سسر جوطویل علالت کے بعد رضائے الہی سےا نتقال کرگئے آج پیرس میں بعد نماز جمعہ ان کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اوراجتماعی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ممتاز سیاسی وسماجی اورصحافتی شخصیات نے اجتماعی دعا میں شرکت کرتے ہوئے صاحبزادہ عتیق الرحمن کے سسر مرحوم کیلئے دعا کی ۔
اس موقع پرحافظ محمد صدیق صاحب نے اجتماعی دعا کرائی ۔ اللہ کریم مرحوم کی دنیاوی لغزشوں کو معاف فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرماتے ہوئے ان کے لواحقین کو صبرواستقامت عطا فرمائیں۔ الہی آمین