counter easy hit

صدرمسلم لیگ ن آزادکشمیر فرانس راجہ محمد اشفاق کی والدہ محترمہ کی وفات پر ممبرپیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد گورسی کا دلی اظہار تعزیت اور دعا

صدرمسلم لیگ ن آزادکشمیر فرانس راجہ محمد اشفاق کی والدہ محترمہ کی وفات پر ممبرپیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد گورسی کا دلی اظہار تعزیت اور دعا

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد اشفاق کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں ۔ پیرس میں موجود ان کے دوستوں اورسیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے اس موقع پر ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم راجہ محمد اشفاق کی والدہ محترمہ کے درجات بلند فرمائیں اور دکھ اورتکلیف کی اس گھڑی میں اللہ کریم انھیں صبرواستقامت عطا فرمائیں۔ اللہ کریم نے مائوں کو عظیم رتبہ دیا ہے اورمائیں ہی اس دھرتی پر انسان کا سب سے بڑا پالن ہار ہوتی ہیں ۔ اللہ کریم راجہ اشفاق احمد کی والدہ اور تمام اہل ایمان کے والدین مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور جن کے زندہ ہیں اللہ کریم ان کا سایہ اپنے بچوں پر  قائم و دائم رکھیں۔

اللہ کریم راجہ اشفاق احمد کی والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائیں اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!

RAJA ASHFAQ AHMED, PRESIDENT, PMLN, AZAD KASHMIR, MOTHER, DIED, TODAY, QARI FAROOQ AHMED GORSI, EXPRESSED, HIS, CONDOLENCE, ON, THE, DEMISE, OF, HIS, MOTHER

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website