counter easy hit

مینا بازار اور جشن آزادی کس سلسلہ میں منقعدہ پروگرام

Mina Bazaar And Independence Day Program

Mina Bazaar And Independence Day Program

پیرس : گوساں ول میں منقعدہ ہونے والے اس پروگرام کو محترمہ شبانہ عامر نے آرگنائز کیا میں بہت سی خواتین اور بچیاں شریک تھیں تلاوت کام پاک اور نعت رسول مقبول سے شروع ہونے والے اس پروگرام میں ورائٹی پروگرام ملی نغموں کے ساتھ خوبصورت ٹیبلو پیش کئے گئے حصہ لینے والے بچوں نے جوش وخروش کے ساتھ اپنی کارکردگی سے حاضرین کو محظوظ کیا کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ خوبصورت ملبوسات بھی مرکز نگاہ رہے۔

بچیاں اور خواتین چوڑیوں اور مہندی کے سٹال کے ساتھ جیولری خريدنے میں بھی مصروف نظر آئیں اس موقع پردرمکنون کی ایڈیٹر شاہ بانو مير ادب اکیڈمی کی سینئر رکن اور وقارانساء کے ساتھ حق باہو ٹرسٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی وویمن ونگ کی صدر محترمہ روحی بانو کے ساتھ فیشن ڈیزائنراور جنرل سیکرٹری حق باہو ٹرسٹ محترمہ نيناں خان کے ساتھ معروف سماجی شخصيت میچ میکر محترمہ فاطمہ موسوی اور پی ٹی آئی کی رہنما اور حق باہو ٹرسٹ سے منسلک محترمہ شبانہ چوہدری نے بھی شرکت کی–

بچوں کے ساتھ ملی نغمے گائے اور پرچم لہرا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا خواتین کے میگ درمکنون کو بہت پسند کیا گیا اور خواتین نے انہیں خریدا اس موقع پر محترمہ وقارانساء نے پاکستان کی آزادی کے سلسلے میں منعقد پروگرام کے ساتھ رنگا رنگ مینا بازار کے سلسلے کو بھی بہت پسند کيا اور شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کے تحت شائع ہونے والے میگزين درمکنون کی بات کی انہوں نے مزید ہر پاکستانی خاتون کو جو کسی بھی شعبے سے پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں بہت سراہا مزید برآں انہوں نے درمکنون میں موجود موضوعات پر بھی بات کی اور بتایا کہ یہ میگ خوبصورت اصلاحی تحریروں کے ساتھ آپ کی دلچسپی کا باعث ہو گا