counter easy hit

پیرس : مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے زیراہتمام پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین کے اعزاز میں اعشایہ کا اہتمام

Paris Honor Party

Paris Honor Party

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) گزشتہ روز پیرس میں مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین کے اعزاز میں ایک عشایہ کا اہتمام کیا گیا جہاں پیرس میں مقیم تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔

اس عشائیہ کا مقصد مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی سنہ ٢٠١٥ میں پاکستان میں کارکردگی کا جائزہ لینا تھا.تنظیم کے ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر مبشر حسن نے حاضرین کو تنظیم کے پاکستان میں چلنے والے تمام پراجیکٹس سے آگاہ کیا .انہوں نے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوۓ بتایا کہ گزشتہ سال کے زلزلہ متاثرین کے لیۓ ضلع سوات، اپر دیر ، لویر دیر ، شانگلہ اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں تقریباً دس ملین کا امدادی سامان جس میں خیمے ، ادویات اور خوراک کا سامان شامل تھا تقسیم کیا۔

اس مہم کے دوران 26671 خاندانوں کی مدد کی گئی. انہوں نے بتآیا کہ ضلع بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں IDPS کی امداد کے لئے ١٨٠٠عارضی رہائش گاہیں تعمیر کی گئیں ، جہاں موجود تمام متاثرین میں ہائجین کٹس ، خوراک کے پارسل اور ادویات بھی باہم پہنچائی گیئں۔

اس کے علاوہ دیگر مسلسل چلنے والے پراجیکٹس کے بارے میں بتاتے ہویے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے پاکستان کے تمام شہروں میں پچاسی ہزار قربانی اور دو ہزار خوراک کے پارسل تقسیم کیۓ، 540 ہینڈ پمپس ، 340 صاف پانی کے کویں اور 5 پانی کے فلٹرشن پلانٹ لگاے گئے . اس کے علاوہ حاضرین کو انہوں نے مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کے بارے میں بھی بتایا جہاں 15110 بچے زیر تعلیم ہیں۔

مسلم ہینڈز کے بانی سید لخت حسنین شاہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مسلم ہینڈز کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ چوبیس سال پہلے لگایا گیا ایک پودا ایک تناور درخت بن چکا ہے اور الله کے فضل و کرم اور آپ کے تعاون سے آج ہم دنیا کے پچاس سے زاید ممالک میں خدمات انجام دے رہیں ہیں۔

انہوں نے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں سے زور دیکر کہا کے وہ اپنے یورپین ہم وطنوں سے اچھے تعلقات قائم رکھیں اور انہیں اپنے حسن اخلاق سے متاثر کریں. بعد میں انہوں نے حاضرین کے سوالوں کے جواب دیے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔