counter easy hit

داعش نے پانچ مبینہ برطانوی جاسوس قتل کردیئے، ویڈیو بھی جاری

Iraq killed five alleged British spy,

Iraq killed five alleged British spy,

لندن……..عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے 5 مبینہ برطانوی جاسوس قتل کردیئے جس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق دولتِ اسلامیہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکا اور ایک شخص برطانوی لہجے میں گفتگوکر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں برطانیہ کے لیے مبینہ جاسوسی کرنے والے پانچ افراد کی ہلاکت دکھائی گئی ہے۔یہ دس منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص برطانیہ پر حملوں کی دھمکی دیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ ڈیوڈ کیمرون کے نام پیغام ہے۔بعد میں ایک لڑکا دکھائی دیتا ہے جس کی آزاد ذرائع سے کوئی شناخت نہیں ہو سکی۔ وہ غیر مسلموں کو مارنے کے بارے میں بات کرتا ہے۔ادھر برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو میں موجود مواد کا جائزہ لے رہے ہیں