yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

جرمنی میں مارے جانے والے چھاپوں کے دوران چار مشتبہ انتہا پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا

Yes 1 Webmaster May 7, 2015 1 min read
Federal Office
Share this:
Federal Office
Federal Office

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) جرمنی کے مختلف حصوں میں مارے جانے والے چھاپوں کے دوران دائیں بازو کے چار ایسے مشتبہ انتہا پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن پر مسلمانوں کی مساجد اور پناہ گزینوں کی رہائش گاہوں پر مسلح حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

جرمن دارالحکومت برلن سے موصولہ نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ملکی اداروں کے اہلکاروں کی طرف سے مختلف شہروں میں یہ چھاپے آج بدھ چھ مئی کے روز مارے گئے۔ اس دوران تین مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پولیس نے کافی مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

برلن میں وفاقی دفتر استغاثہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق قریب ڈھائی سو تفتیشی ماہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے یہ چھاپے مشرقی صوبے سیکنسی کے علاوہ چار دیگر وفاقی ریاستوں میں بھی مارے گئے۔ فی الحال ملزمان کے مکمل ذاتی کوائف خفیہ رکھنے کی غرض سے ان کے نام صرف جزوی طور پر ہی ظاہر کیے گئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملک میں مسلمانوں کی مساجد اور سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والے غیر ملکیوں کی رہائش گاہوں پر مسلح حملوں کی نیت سے انتہائی دائیں بازو کے ایک شدت پسند گروپ کی تشکیل میں عملی مدد بھی کی تھی۔

وفاقی دفتر استغاثہ کے مطابق اس گروپ کا نام ’اولڈ اسکول سوسائٹی‘ یا OSS رکھا گیا تھا اور گروپ کے رکن انتہا پسندوں نے یہ منصوبہ بھی بنایا تھا کہ وہ جرمنی میں سلفی سوچ کے حامل مسلم انتہا پسندوں کے منظرنامے کی مشہور شخصیات کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے مرد ملزمان میں 56 سالہ آندریاز، 39 سالہ مارکُوس اور 47 سالہ اولاف شامل ہیں جبکہ حراست میں لی گئی واحد ‌خاتون کا نام ڈینِیس وینیسا بتایا گیا ہے، جس کی عمر 22 برس ہے۔

بیان کے مطابق چاروں ملزمان کو اب تک اپنے خلاف دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور دھماکہ خیز مواد کے غیر قانونی حصول سے متعلق الزامات کا سامنا ہے۔ ان میں سے آندریاز نامی ملزم کو اس شدت پسند گروپ کا صدر اور مارکُوس کو اس کا نائب صدر بتایا گیا ہے۔ فیڈرل پراسیکیوشن آفس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے، ’’اب تک کی چھان بین کے مطابق اس گروپ کا مقصد یہ تھا کہ جرمنی کے اندر چھوٹے چھوٹے گروپوں کی صورت میں سلفی نظریات کی حامل مشہور مسلم شخصیات، مساجد اور پناہ گزینوں کے ہوسٹلوں پر حملے کیے جائیں۔ اس مقصد کے تحت چاروں گرفتار شدگان نے ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کی خاطر دھماکہ خیز مواد بھی خریدا تھا۔‘‘

دفتر استغاثہ کے حکام نے اس بارے میں جاری کردہ تحریری بیان کے علاوہ دیگر تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے محض اتنا کہا کہ اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا ان انتہا پسندوں نے ممکنہ حملوں کی کوئی ٹھوس منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
National Assembly
Previous Post ایم کیو ایم نے عمران خان کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کرا دی
Next Post ذوالفقار مرزا کو آصف زرداری پر تنقید سے کچھ نہیں ملے گا وہ خود بے نام ہوجائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
Qaim Ali Shah

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.