counter easy hit

پیرس : فرانس کے ریجنل الیکش 2015ء کا 13 دسمبر کو دوسرا ٹوور ہو گا

Front National Members

Front National Members

پیرس (اے کے راؤ) فرنچ ریجنل الیکش 2015ء فرانس کے 18 ریجن میں ہو رہا ہے جو یکم جنوری 2016 سے ایکٹو ہونگے اس سے پہلے فرانس کو 26 ریجن میں تقسیم کیا جاتا تھا نئی حلقہ بندیوں کے بعد فرانس کو 18 ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 13 سنٹرل فرانس اور 5 اوورسیز کالونی کی صورت میں ہیں اس لحاظ سے فرانس ریجنل الیکش 2015ء کو فرانس کا صوبائی الیکشن 2015 کہا جائے تو بے جا نا ہوگا۔

صوبائی صدر کے چناؤ کے لیے 6 دسمبر کو الیکش کا پہلا ٹوور ہوا جس میں تمام پارٹیوں نے پنجہ آزمائی کی۔ ووٹ بنک کے لحاظ سے 27،73 فیصد ووٹ لے کر میری لاپن کی فرنٹ نیشنل پہلے نمبر پر رہی ۔ دوسرے نمبر پر سبق صدر نیوکولا سرکوزی کی رپبلکن 26،65 فیصد کے ساتھ رہی ، جبکہ سوشلسٹ حکومت میں ہوتے ہوئے بھی 23،12 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ٹھرے۔

پیرس میں 13 نومبر کو ہوئی دہشت گردی نے فرنٹ نیشنل کو پہلے نمبر پر لانے میں بڑا کردار ادا کیا۔ 13 دسمبر کو الیکشن کا دوسرا ٹوور ہو رہا ہے جس میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں میں رن پڑے گا کہیں سوشلٹ سامنہ کریں گے فرنٹ نیشنل کا تو کہیں رپبلکن مدمقابل ہونگے فرنٹ نیشنل کے ۔ مگر پیرس اور اس کے مضافات جس کو ile-de-France کہا جاتا ہے سوشلٹ اور رپلکن آمنے سامنے ہونگے۔ پیرس اور اس کے مضافات ile-de-France میں الیکش کے پہلے ٹوور میں اپوزیشن اتحاد کی نمائندہ 35،51 فیصد ووٹ لینے والی Valérie Pécresse اور حکومتی اتحاد کے نمائندہ 25،19 فیصد ووٹ لینے والے Claude Bartolone کے درمیان میدان سجنے جا رہا ہے ۔

90 فیصد پاکستانی اسی ile-de-France میں رہتے ہیں۔ کسی علاقے میں پاکستانیوں کی سپورٹ سوشلسٹ کو ہے تو کسی علاقے کے ایکٹو پاکستانی رپبلکن کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ ویلری پیکراس کو اگلے ٹوور کے لیے مضبوط امید وار تصور کیا جا رہا ہے۔ 14 جولائی 1967 کو پیدا ہونے والی Valérie Pécresse تین بچون کی ماں ہیں اور اس وقت ممبر نیشنل اسمبلی ( deputy) ہیں اور وہ نیو کولا سارکوزی کے ساتھ تعلیم اور ریسرچ کی وزیر بھی رہی ہیں ۔ ویلری کو جیک شیراق کے ساتھ حکومتی مشیر رہنے اور اب گورنمنٹ کی ترجمان رہنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

فرانس کی موجودہ حکومت سوشلٹ پارٹی کے امیدوار Claude Bartolone ویلری کے مد مقابل ہیں 29 جولائی 1951 کو تیونس میں پیدا ہونے والے Claude Bartolone ۔ 1974 سے پارٹی کی خدمت کر رہے ہیں اور تقریبا” تمام زمہ داریاں نباہ چکے ہیں ۔ اس وقت نیشنل اسمبلی کے صدر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

پہلے ٹوور میں کو ئی بھی نمائندہ 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو اس لیے 13 دسمبر کو سارئ فرانس میں ووٹ پڑیں گے۔ فرنٹ نیشنل نے پہلے ٹوور میں حیران کن طور پر 27،73 پرسنٹ ووٹ لیے ہیں۔ اس سے پہلے بھی صدارتی الیکشن میں جیک شیراک کے مقابلے میں پہلے ٹوور میں 17،89 پرسنٹ ووٹ لے کر حیران کیا تھا مگر دوسرے روند میں تمام پرٹیوں نے اتحاد کیا اور فرنٹ نیشنل کا ووٹ بنک ایک فیصد بھی بڑھنے نہیں پایا۔ اس بار بھی اسی طرح کے مقابلے کی توقع ہے مگر ریجنل الیکش اور قومی الیکشن کا ٹمپریچر مختلف ہوتا ہے۔