counter easy hit

پیرس میں نایاب گاڑیوں کی نیلامی کا میلہ آج سجے گا

 Paris festival showcased

Paris festival showcased

پیرس….فرانس کے شہر پیرس میں نایاب گاڑیوں کی نیلامی کا میلہ آج سجے گا ۔ 1957کی فراری ریسنگ کار ساڑھے تین ارب روپے ریکارڈ قیمت میں فروخت ہونے کا امکان ہے ۔
پیرس ریٹرو موبائل فیئر میں اسپورٹس کاروں سمیت ایک سو بہتر نایاب گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔ کاروں کے نیلامی سے قبل انیس سو ستاون کی نایاب اسپورٹس ریسنگ کار کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
آکشن کے منتظمین کے مطابق اسپورٹس کی تاریخ میں یہ ایک نایاب فراری ریسنگ کار تین کروڑ چالیس لاکھ ڈالر یعنی تین ارب چون کروڑ پاکستانی روپے کے لگ بھگ فروخت ہونے کا امکان ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہو گا۔