yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

والدین کا عالمی دن۔۔۔ ہر روز منانا چاہیے

Yes 2 Webmaster July 24, 2015 1 min read
Happy Parents Day
Share this:
Happy Parents Day
Happy Parents Day

تحریر : اختر سردار چودھری
پاکستان میں بھی مغرب کی نقالی میں اب وہ بھی عالمی دن منائے جاتے ہیں جن کوہمارے دین اسلام، مشرقی روایات میں فرض کا درجہ حاصل ہے ۔مثلاََ ماں کا عالمی دن ،والد کا عالمی دن ،والدین کا عالمی دن ۔حالانکہ والدین سے محبت کسی ایک دن کی محتاج نہیں ہے یہ تو پیدائش سے موت تک اولاد کے رگ و پے میں رچی بسی ہے ۔مغرب کی دیکھا دیکھی اب پاکستان میں بھی یہ دن منائے جاتے ہیں۔ مغرب میں تو ان دنوں کو منانے کی کئی ایک وجوہات ہیں ،یہ کہ وہاں والدین جب کسی کام کاج کے نہیں رہتے تو ان کو اولڈ ہاوس میں چھوڑ دیا جاتا ہے ۔پھر اولاد (جو کہ حقیقی کم ہی ہوتی ہے )دن کے دن اپنے والدین کے ساتھ یہ دن مناتے ہیں پھولوں کے گلدستے ،ساتھ کھانا ،مصروف زندگی سے چند گھنٹے گزارناوغیرہ ۔حقیقی اولاد کا نہ ہونا بھی ایک وجہ ہے پھر یہ بھی کہ وہاں مادیت کو سب کچھ سمجھ لیا گیا ہے ۔ہمارے ہاںاولاد (جو کہ اکثر حقیقی ہی ہوتی ہے) کی اکثریت اپنے والدین کے ساتھ ایسا نہیں کرتے ۔ لیکن دکھ کی بات ہے ،مگرسچ ہے کہ ہمارے ہاں بھی اب والدین کی پہلے سی قدر کہاں رہی ہے۔

ہمارے ہاں بھی اپنے والدین کو اس وقت اکیلا چھوڑ دیا جاتاہے۔ جب ان کو ہماری ضرورت ہوتی ہے ۔حالانکہ انہوں نے تو اپنی تمام خواہشات کو بلائے طاق رکھتے ہوئے ہماری ہر خواہش کو پورا کیا ہوتا ہے۔ جب ہماری عمر ہوتی ہے کہ انہوں نے ہمارا خیال رکھنا ہوتا ہے وہ رکھتے ہیں ۔ ان کی اسی محبت خدمت ،اولاد کی پرورش وغیرہ کو خراج تحسین،قدر دانی ،شکریہ کے اظہار کے لیے مغرب میں 25 جولائی کو والدین کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔اس سے پہلے صرف مائوں کا عالمی دن منایاجاتا تھا جس کا آغاز ایک امریکی خاتون اینا ہاروس کی کوشش کا نتیجہ ہے ۔ اینا ہاروس چاہتی تھیں کہ اس دن کو ایک مقدس دن کے طور پر سمجھا اور منایا جائے ۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں 8 مئی 1914 کو امریکا کے صدر ووڈرو ولسن نے مئی کے دوسرے اتوار کو سرکاری طورپر ماؤں کا دن قرار دیا۔

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو مائوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔بیسویں صدی کے اوائل میں ماں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم باپ منانے کا آغاز ہوا۔اس دن کو عالمی سطح پر مقبولیت 1966ء میںحاصل ہوئی جب امریکی صدر لنڈن جونسن نے جون کے تیسرے اتوار کو فارد ڈے قرار دیا جبکہ 1972ء میں اسے امریکی قومی تعطیل قرار دیا گیا جس کے بعد سے ہر برس جون کے تیسر ے اتوارکو دنیا کے اٹھاون ممالک میں فادرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے ۔اسی طرح 25جولائی کو ہر سال والدین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

اس کا مقصد والدین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔ یوم والدین کا آغاز 1992ء سے ہوا جب امریکی کانگریس نے ایک بِل منظور کیا ۔ہمارے ہاں والدہ،والد کا دن تو دھوم دھام سے منایا جاتا ہے لیکن ان دونوں یعنی والدین کا عالمی دن ابھی اتنے اہتمام سے نہیں منایا جاتا مغرب کی نقالی میں ہمارے ہاں بھی مزدوروں، معذوروں، بیماروں، بندروں، کتوں، گھوڑوں، کے دن بڑے اہتمام سے منائے جاتے ہیں ۔مجھے کہنا یہ ہے کہ صرف دن منا لینے سے کیا ہوتا ہے؟ جب تک ہم حقیقت میں والدین کی خدمت نہ کریں ۔ اس کو جاننے کے باوجود کہ ہمارے اسلام میں والدین کی نافرمانی کو شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ قرار دیا گیا ہے۔

قرآن پاک سورة بنی اسرائل کی آیات کا مفہوم ( اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو اگر ان دونوں میں سے ایک یا دونوںبڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو اف تک نہ کہو اور نہ ان کو جھڑکوبلکہ ان سے نرمی سے بات کرو اور اپنے بازوں کو نرمی اور عاجزی سے ان کے سامنے پھیلا ئو اور ان کے لیے یوں دعا کرو ۔اے میرے رب تو ان پر اس طرح رحم فرما جس طرح ان دونوں نے بچپن میں مجھ پر رحمت اور شفقت کی ( آیت 32 تا 42 ) اور بہت سی احادیث میں زیادہ تر والدین کا ذکر آیا ہے یعنی ماں اور باپ دونوں کا ۔اسلام میں والد کے حقوق واحترام پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔

افسوس کا مقام ہے ہم دین اسلام کے فرائض سے بھی دور ہوتے جارہے ہیں ان میں سے ایک والدین سے حسن سلوک بھی ہے کہ مغرب کی اندھا دھند تقلید میں ہمارے ہاں بھی اولڈ ہاوس بن رہے ہیں والدین کو اولاد ان کے گھر سے نکال رہی ہے یا خود ان کو چھوڑ کر الگ ہو جاتی ہے ۔اور اس بے حسی ،ظلم ،پر ذرا بھی شرمسارنہیں ہے موجودہ عہد میں والدین سے بد سلوکی،بد زبانی،طعنے دل دکھانے والی باتیں تو ایک معمول بن چکا ہے۔ اولاد اتنی مصروف ہو گئی ہے ان کے پاس ماں باپ کے پاس بیٹھنے،باتیں کرنے کا وقت نہیں ہے۔

مغرب میں اولاد اپنے ماں باپ کو اولڈ ہومز میں داخل کروا دیتے ہیں یہاں ان کو گھر میں تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے ، اولڈ ہومز میں تو بوڑھے اپنے دکھ درد ،داستان حیات سنا سنا کر وقت گزاری کرتے ہیں۔لیکن ہمارے ہاں ان کی باتیں سننے کا وقت کسی پاس نہیں ہوتا ۔جن والدین کو لوگ کیا کہیں گے ڈر سے ان کی اولاد اولڈ ہاوسزز میں نہیں چھوڑتی ان کا ان کی آخری عمر میں کیا حال ہوتاہے؟ ۔ان کو کتنی ذہنی اذیت دی جاتی ہے ؟ اس کو ثابت کرنے کی کیا ضرورت ہے اپنے اردگرد دیکھ لیں کیا پتا ہم بھی ان نافرمانوں میں شامل ہوں ۔ عموماََجب انسان بوڑھا ہو جاتا ہے تو وہ بات بات پہ ضد کرتا ہے جس کی وجہ سے ان کی اولاد کو یہ بات ناگوار گزرتی ہے اور اس وجہ سے ان کا رویہ والدین کے ساتھ ٹھیک نہیں رہتا۔کچھ بیوی کا بھی ہاتھ ہوتا ہے اس میں ،کچھ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں بھی ہم شامل ہونا چاہتے ہیں

ہمارے ہاں بھی اکثریت ایسے والدین کی ہے جن کی زندگی درگوں ہے ۔ ایسے بھی واقعات اخباروں میں پڑھنے کو ملتے ہیں جس میں بیٹے ماں،باپ کو جائیداد کیلئے قتل کر دیتے ہیں۔یہ کسی اور ملک کی نہیں ہمارے اپنے ملک کی کہانیاں ہیں ۔ اکثر لوگ ماں ،باپ کے احسان کو بھول کراْن کی محنت اور محبت کو فراموش کردیتے ہیں ۔بعض لوگ اپنے والدین کے اخراجات خوشی سے اْٹھاتے ہیں لیکن اْن کیلئے وقت نہیں نکال پاتے ۔دوسری طرف والدین کے اخراجات چار چار بیٹے مل کر نہیں اٹھا سکتے۔

آپ ۖ نے فرمایا کہ ”اس کی ناک خاک آلود ہوئی (ذلیل ہوا) یہ بات آپ نے تین دفعہ فرمائی۔ لوگوں نے پوچھا اے رسول اللہ کون ذلیل ہوا؟ آپ نے فرمایا ”وہ شخص جس نے اپنے والدین کو بڑھاپے کی حالت میں پایا اور ان دونوں میں سے ایک یا دونوں کی خدمت کرکے جنت میں داخل نہ ہوا”۔(مسلم)ہم کو ہر روز شام کو تھوڑا وقت والدین کو دینا چاہیے ان کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے ،نرمی سے بات کرنی چاہیے ۔مغرب کی طرح سال میں کوئی ایک دن منانے کی بجائے اللہ کی خوشنودی کے لیے اس دن کوہر روز منانا چاہیے۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif and Imran Khan
Previous Post فیصلہ ہو گیا
Next Post پنجاب کا تعلیمی فنڈر کس کس کی جیب میں؟
Shahbaz Sharif Meeting

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.