yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

وہ ہم میں سے نہیں

Yes 1 Webmaster November 13, 2015 1 min read
Writing
Share this:
 Writing
Writing

تحریر: امتیاز علی شاکر
ہلو بھائی کیا حال ہیں؟میں برکت دین بات کر رہا ہوں۔ میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازم ہوں ۔بھائی آپ اخبار میں لکھتے ہیں؟ میں نے ہاں میں جواب دیا۔ بھائی میں نے بھی کچھ لکھا ہے۔ میں نے پوچھاآپ نے کیا لکھا ہے؟۔ میرے سوال پربرکت دین بولا میں ساری رات بیٹھا سوچتا رہتا ہوں کہ تبدیلی کیسے آئیگی؟ باہر کے بنکوں میں پڑی ملکی دولت کیسے واپس آئیگی۔ہم کب تک یہودیوں سے سود پرقرض لے کر ملک کا نظام چلائیں گے؟ کب تک ہمارا تعلیمی ڈھانچہ اسلام کے مطابق ڈھلے گا؟ باہر کی طاقتیں ہماری سرحدوں پر کب تک حملے کرتی رہیں گی اور خاص طور پر کب ہمارے بچوں کوخالص غذا کھانے کو ملے گی؟ہرطرف ملاوٹ کا راج ہے۔

جان بچانے والی ادویات کا کوئی اعتبار نہیں،ناپ تول میں کمی ہماراقومی فریضہ بن چکاہے۔ایک دوسرے کو دھوکہ دینا ایسا ہی ہے جیسا کہ ثوات کا کام ہو۔میں نے برکت دین سے دوبارہ سوال کیا آپ نے کیا لکھاہے؟وہ بولا بھائی میں لکھنے بیٹھتا ہوں توذہن بہت سی باتوں میںاُلجھ جاتاہے ۔ایسا الجھتا ہے کہ پھر لکھناتودور کی بات ہے کچھ پڑھنا بھی ممکن نہیں رہتا پر آپ میری فرمائش پرملاوٹ اور ناپ تول میں کمی کے خلاف ایک کالم ضرور لکھنا۔میں سمجھ گیا برکت دین بھی میری طرح کچھ کہنا چاہتا ہے پر الفاظ اکھٹے کرنے میں ناکام ہے،کچھ کرنا چاہتا ہے پر مقدر کے ہاتھوں مجبور ہوکررہ جاتاہے،کچھ لکھنا چاہتا ہے پر ابھی تک لکھ نہیں پایا۔خ

یر جی راقم نے برکت دین سے ناپ تو میں کمی اور ملاوٹ کے خلاف لکھنے کا وعدہ کرلیا ۔ایک سادہ دل انسان کی فرمائش بھی انتہائی سادہ رہی ،کیا جی ملاوٹ اور ناپ تول میںکمی کے خلاف لکھوں ،ارے بھائی میرے لکھنے سے آج کے تاجروں کو کیا فرق پڑے گاجبکہ ملاوٹ کے خلاف اللہ تعالیٰ اور رسول اللہۖکے حکمات موجود ہیں اور پچھلی قوموں پر ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی کے باعث آنے والے عذاب بھی سامنے ہیں۔

ایک دن نبی کریمۖ کا گزر مدینہ منورہ کے بازار سے ہوا۔ دونوں طرف بازار سجا ہوا تھا۔ ایک شخص گندم کا ڈھیر فروخت کیلئے سجائے بیٹھا تھا۔ گندم اتنی اچھی نظرآرہی تھی کہ خریدداروں کودورسے متوجہ کر رہی تھی۔ حضورۖ کے قدم مبارک بھی اس کے پاس جاکر رک گئے۔ آپۖ نے گندم میں ہاتھ ڈالا تو وہ اندر سے گیلی تھی۔ آپۖ نے گندم ہاتھ میں پکڑ کر فرمایا! کہ تم نے ایسا کیوںکیا،؟اس نے جواب دیا، اچھا منافع کمانے کے لئے۔ حضورۖ نے فرمایا! جس نے سچائی کو جھوٹ کے پردے میں چھپایا(ملاوٹ کی) وہ ہم میں سے نہیں۔ حضور پاک ۖنے جھوٹ بول کر مال بیچنے اور ناجائز منافع کمانے والوں کو اپنی اُمت سے خارج کر دیا۔ دین اسلام میںتجارت ایک مقدس پیشہ ہے جس سے انسان بہترین طریقے سے ملک و قوم کی نہ صرف خدمت کرسکتا ہے بلکہ اس کی ترقی میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

سرکار دو عالم نے فرمایا، سچے اور امانت دار و دیانت دار تاجر کا حشر صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ ہوگا۔ حضور اکرمۖ نے فرمایا جو تاجر مشقت و تکلیف اٹھا کر کاروبار کرتا ہے اور قیمت میں زیادتی نہیں کرتا، اس کا درجہ صدقہ کرنے کے برابر ہے۔ یہاں تک کہ رزق حلال کو عبات قرار دیا گیا۔ ہر معاشرے کے کچھ اصول اور رواج ہوتے ہیں۔ جوانکی تعلیمات کا حصہ یا انکے بڑوں کے تجربات کا نچوڑ ہوتے ہیں۔ جب معاشرے اپنی بنیاد سے روگردانی کرتے ہیں تو ان کی تباہی لازم ہوجاتی ہے۔ حضرت شعیب ۖکی قوم کو اللہ تعالیٰ نے کم ناپ تول کرنے اور ناجائز منافع خوری کی وجہ سے قیامت تک کے لئے عبرت کا نشان بنایا دیا۔ جس معاشرے میں ناپ تول میں کمی اور منافع خوری عام ہو جائے اللہ اس سے خیروبرکت اٹھا لیتا ہے،رحم و کرم کے دروازے بند کردیتاہے۔ تجارت میں سچائی اور دیانت وہ نعمت تھی جس کے بل بولتے پر مسلمان تاجر جہاں بھی گئے وہاں اسلام کا بول بالا ہوا۔

اسلام بہت حد تک ان ایمان دار تاجروں کے حسن سلوک اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ستھرا مال بیچنے کی وجہ سے پھیلا ۔ ذخیرہ اندوزی کرنا، ملاوٹ کرنا، ناپ تول میں کمی، کسی خریدار کو عیب والا مال بیچنا، جھوٹی قسم کھا کر مال بیچنا یا عمدہ چیز بتا کر خراب چیز فروخت کرنا، ذخیرہ اندوزی کر کے چیزوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنا۔ اور پھر چیزوں کو مہنگے داموں بیچنا، یہ وہ تمام چیزیں ہیں جن کی اسلام میں سختی سے نہ صرف ممانعت ہے بلکہ ایسے لوگوں کے لئے جہنم کی آگ تیارہے۔ حضرت عمر فاروق فرماتے ہیں نبی کریمۖ نے ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو ملعون قرار دیا۔ ملاوٹ کرنے والوں کے لئے رسول کریمۖ نے فرمایا جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں ہے (مسلم شریف)۔ ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کو حضورۖ اپنی امت سے خارج دیں اور ہم اسی شعار کو اپنالیںیہ انتہائی نقصان کا سودا ہے۔ ملاوٹ کرنا، ناپ تول میں کمی کرنا اور پوری قیمت وصول کرنا، اچھامال دکھا کر خراب مال بیچنا کیا آج ہمارے معاشرے میں یہ چیزیں عام نہیں ہوگئی ہیں؟ یہ چیزیں اب ایک مافیا کی صورت اختیار کر گئی ہیں۔

افسوس صد افسوس کہ آج ناصرف کھانے پینے کی اشیاء بلکہ ہمارے رویوں ،اخلاق،آپسی پیارومحبت اور بھائے چارے میں بھی انتہائی ملاوٹ ہوچکی ہے ہم بات بات پر جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں ،دوسروں کو نیچا دیکھانے کیلئے ہر وقت سازشیں کرتے رہتے ہیں ،خودغرضی کی حد کہ ہم ایک دوسرے کو خوشحال دیکھنا بھی نہیں چاہتے ہیں، دوسروں کو تکلیف میں پاکر جھوٹی ہمدردی کے ساتھ طنزکے نشتر چلانا معمول بن چکا ہے۔

Iimtiaz Ali Shakir
Iimtiaz Ali Shakir

تحریر: امتیاز علی شاکر: لاہور
imtiazali470@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif
Previous Post آئینہ اور اپوزیشن
Next Post برمنگھم : چوہدری منصف داد ایڈووکیٹ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے شرکاء کا گروپ فوٹو
Shabana Mahmood,Group Photo

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.