counter easy hit

پانامہ لیکس: عالمی سیاست میں تہلکہ، امریکہ مکمل محفوظ

Panama Lex

Panama Lex

پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد عالمی سیاست ہل کر رہ گئی ہے، لیکن حیران کن طور پر امریکہ اس بحران سے محطوظ ہے، لاکھوں دستاویزات میں سے کوئی ایک دستاویز بھی امریکہ سے متعلق نہیں ملتی اور نہ ہی کسی امریکی شخصیت کا نام سامنے آیا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) پانامہ لیکس منظر عام پر آنے کے بعد عالمی سیاست میں تہلکہ مچ گیا ہے لیکن حیران کن طور پر امریکہ اس شورش سے محفوظ ہے۔ پانامہ لیکس کی لاکھوں دستاویزات میں سے کوئی ایک دستاویز بھی امریکہ سے متعلق نہیں ملتی اور نہ ہی امریکہ کا نام پانامہ لیکس کی فہرست میں شامل ہے۔ کیا دال میں کچھ کالا ہے یا پھر پوری دال ہی کالی ہے؟ انٹرنیشنل ریونیو سروس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سالانہ دو سو ارب ڈالر کی ٹیکس چوری ہوتی ہے۔ اس کے باوجود پانامہ لیکس میں کسی امریکی کا نام سامنے نہ آنا کئی شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر امریکی سرمایہ آف شور کمپنیوں میں نہیں جاتا تو پھر جاتا کہاں ہے؟ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔