counter easy hit

سانحہ گلشن اقبال کے بعد 1400 سے زائد آپریشنز، 800 سے زائد گرفتار

After the tragedy

After the tragedy

سانحہ گلشن اقبال کے بعد فوج، رینجرز، پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں مزید تیزی آ گئی، پورے پنجاب میں چودہ سو سے زائد آپریشنز میں آٹھ سو سے زائد افراد گرفتار کیے گئے۔
لاہور: (یس اُردو) سانحہ گلشن اقبال نے بہت سے گھروں کےچراغ بجھائے تو سکیورٹی اداروں نے اس سانحے کے بعد پورے صوبے میں آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔ نو دنوں میں مظفر گڑھ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، صادق آباد سمیت دیگر بارڈر ایریاز میں آپریشن کیا گیا۔ فوج، رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس نے کل 1423 آپریشن کئے۔ کل 49920 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ 888 افراد کو باقاعدہ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔