counter easy hit

سانحہ احمد پور شرقیہ، اوگرا، پنجاب اور وفاق سے جواب طلب

ماضی میں بھی ٹینکر الٹنے اور آگ لگنے کے کئی واقعات ہوئے مگر اوگرا نے احتیاطی تدابیر کیلئے کوئی گائیڈ لائن جاری نہیں کی

Asked from OGRA, Punjab and Federally Administered on Ahmed pur sharkia incident

Asked from OGRA, Punjab and Federally Administered on Ahmed pur sharkia incident

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ احمد پور شرقیہ سے متعلق کیس پر اوگرا، پنجاب حکومت اور وفاق سے چھ جولائی تک جواب طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں صفدر شاہین پیر زادہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ آئل ٹینکر میں آگ لگنے اور الٹنے کے متعدد واقعات ہوئے لیکن اوگرا نے احتیاطی تدابیر کے لیے کوئی گائیڈ لائن جاری نہیں کی جس سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ ہزاروں لیٹر پٹرول کے ساتھ صرف ایک ڈرائیورکیوں تھا۔ عدالت نے 6 جولائی کو وفاقی حکومت پنجاب حکومت ، اوگرا اور محکمہ صحت سے وضاحت طلب کرلی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website