counter easy hit

گرینڈ حیات ہوٹل اسکینڈل: ایف آئی اے نے 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

ایف آئی اے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے گرینڈ حیات ہوٹل اسکینڈل میں ملوث چار کمپنیوں پر مشتمل بی این پی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالحفیظ شیخ سمیت سی ڈی اے کے 5 بیورو کریٹس اور لیگل ایڈوائزر کےخلاف قومی خزانے کو 25ارب روپے کانقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Grand Hyatt Hotel scandal: FIA registered a case against 6 persons

Grand Hyatt Hotel scandal: FIA registered a case against 6 persons

سی ڈی اے نے 2005 میں شاہراہ دستور پر 5 سٹار لگژری ہوٹل کے قیام کےلئے بی این پی گروپ کو ساڑھے 13ایکڑاراضی99 سال کےلئے لیز پر دی تھی۔ کمپنی نے ناصرف اراضی کی لیز اور لگژری ہوٹل کے قیام کے سلسلے میں تمام قواعد و ضوابط تبدیل کردئیے اور فائیو سٹار لگژری ہوٹل کے قیام کی بجائے 2 ٹاورز میں لگژری اپارٹمنٹس قائم کرکے انہیں فروخت کردیا۔

یہ سب ملی بھگت سی ڈی اے کےاس وقت کے چیئرمین کامران لاشاری، ممبر پلاننگ بریگیڈئر(ر) نصرت، ممبر ایڈمن شوکت مندوخیل، ممبر فنانس کامران قریشی، ممبر انجینئرنگ معین کاکا خیل، سابق فارمرایڈیشنل لیگل ایڈوائزررائے نواز کھرل، ڈائریکٹر سٹیٹ حبیب الرحمان گیلانی، ڈائریکٹر پی ایم اوڈاکٹر فیصل اعوان نے کی۔ گرینڈ حیات ہوٹل کی انتظامیہ نے اراضی پر بینک سے قرض بھی لیاتھا حالانکہ یہ اراضی اس کی ملکیت نہ تھی۔اس مقدمے کی تفتیش لاہور میں ہوگی۔

انسپکٹر جاوید سلطان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد کو زیر دفعہ 409,419,420,468,471,201,109 ت پ 5/(2) اور 47 پی سی اے درج ہونے والے اس مقدمے کی تفتیش پر مامور کیا گیا ہے۔

تفتیش کے دوران سی ڈی اے کے مزید افسران کی مبینہ کرپشن اور بدعنوانی سامنے آنے کی روشنی میں ان کے نام بھی مقدمے میں شامل کئے جائیں گے۔بارہ برس قبل رونما ہونے والےسکینڈل پر ماضی کی حکومتیں خاموش رہیں ۔

اس سکینڈل کے بارے میں معلومات جب وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان تک پہنچی تو انہوں نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام سمیت سب کے خلاف بالا تفریق کارروائی کا حکم د ے دیا۔ابتدائی انکوائری کے بعد ایف آئی اے مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کا نمبر 10-2017 ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website