counter easy hit

پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

Pakistan's stock

Pakistan’s stock

انڈیکس آج بھی 191 پوائںٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 751 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا
کراچی (یس اُردو) اسٹاک مارکیٹ انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 39 ہزار 39 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا ۔رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار کافی پرجوش نظر آرہے ہیں ۔ ایم ایس سی آئی کی جانب سے پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ میں شمار کیے جانے کے فیصلے سے صرف 3 روز میں شیئر بازار میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور شیئرز کی مالیت اس عرصے میں لگ بھگ 225 ارب روپے بڑھی ۔انڈیکس آج بھی 191 پوائںٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 751 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔رواں سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 18 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی اور یہ ایشیاء کی بہترین اسٹاک مارکیٹ تصور کی جا رہی ہے ۔