counter easy hit

عامر انگلینڈ میں دباؤ کا جواب اچھی کارکردگی سے دے سکتے ہیں:مصباح الحق

Amir can give

Amir can give

مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف قومی فاسٹ بولنگ اٹیک کو مضبوط قرار دیا ہے ، اسپنرز میں یاسر شاہ کا کردار بھی اہم قرار
لاہور (یس اُردو) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کیلئے فاسٹ بولنگ کا اہم ہتھیار قرار دیدیا ، ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر اچھی پرفارمنس سے ناقدین کے منہ بند کر سکتے ہیں۔پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ وہ انگلینڈ میں دباؤ کا جواب اپنی اچھی پرفارمنس سے دے سکتے ہیں ۔ٹیسٹ کپتان نے یہ بھی کہا کہ دورہ انگلینڈ محمد عامر کیلئے ماضی کی غلطی کا ازالہ کرنے کا اہم موقع ہے ۔ مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف قومی فاسٹ بولنگ اٹیک کو مضبوط قرار دیا ہے ۔ انہوں نے اسپنرز میں یاسر شاہ کے کردارکو بھی اہم قرار دیا ۔پاکستانی ٹیسٹ کپتان کے مطابق قومی بیٹنگ لائن نا تجربہ کار ضرور ہے ، لیکن باصلاحیت ہے اور وہ انگلینڈ کو ان کی سرزمین پر ٹف ٹائم دیں گے۔