counter easy hit

پاکستان دہشت گردی کے خلاف چونتیس اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا حصہ بن گیا

Pakistan's military alliance against terrorism

Pakistan’s military alliance against terrorism

فیصلہ دہشتگردی کیخلاف اپنے موقف کے باعث کیا ، بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں :ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (یس اُردو ) ترجمان دفتر خارجہ نے دہشتگردی کیخلاف 34 ممالک کے فوجی اتحاد کا حصہ بننے کی تصدیق کی ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 34 ملکی اتحاد کا خیرمقدم دہشتگردی کیخلاف اپنے موقف کے باعث کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان 34 ممالک کے فوجی اتحاد کا حصہ ہے ۔ اس اتحاد سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔ تفصیلات ملنے کے بعد طے ہوگا کہ فوجی اتحاد میں پاکستان کی شرکت کتنی ہوگی ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 34 ملکی اتحاد کا خیرمقدم دہشتگردی کیخلاف اپنے موقف کے باعث کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق اے پی ایس سانحہ کی پہلی برسی کے موقع پر دفتر خارجہ شہداء کے جذبوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز اور بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں ۔