counter easy hit

بھارت: اے ٹی ایم مشین کی سخاوت، لوگوں کا ہجوم لگ گیا

India: ATM Machine's generosity,

India: ATM Machine’s generosity,

بھارتی شہر سکار میں اے ٹی ایم مشین سے طلب کی گئی رقم سے 5 گنا زیادہ نکال رہی تھی یعنی 1000 درج کرنے والے کو 5000 مل رہے تھے
نئی دہلی (یس اُردو) بھارت میں ایک اے ٹی ایم مشین نے ایسی سخاوت کا مظاہرہ کیا کہ سینکڑوں لوگ اس کی طرف دوڑ کھڑے ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے اے ٹی ایم کے سامنے ہزاروں لوگوں کا ہجوم لگ گیا ۔بھارتی شہر سکار میں ایک پرائیویٹ بینک کی اے ٹی ایم کے سامنے ایک ہنگامہ برپا ہونے پر پولیس آئی تو دیکھ کر حیران رہ گئی کہ سینکڑوں افراد اے ٹی ایم مشین کے آگے رش لگائے کھڑے ہیں جس کی وجہ یہ تھی کہ اے ٹی ایم مشین سے طلب کی گئی رقم سے 5 گنا زیادہ نکال رہی تھی، یعنی 1000 درج کرنے والے کو 5000 مل رہے تھے ، پانچ گنا زائد رقم مفت میں حاصل کرنے کے لئے سارا شہر اس اے ٹی ایم مشین کے سامنے امڈ آیا ۔پولیس نے ہنگامے پر قابو پانے کے لئے مشین کو تالا لگایا اور رات بھر اس کے سامنے پولیس کا پہرہ بھی دینا پڑا ۔