counter easy hit

کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا آسٹریلیا میں 11سال بعد گولڈ میڈل

لاہور: جونیئر کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے آسٹریلوی سرزمین پر 11 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

Pakistan's gold medal in Australia after 11 years in Common wealth weight lifting

Pakistan’s gold medal in Australia after 11 years in Common wealth weight lifting

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقدہ ایونٹ میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے11سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا، طلحہ نے 62 کلوگرام سنیچ کیٹیگری میں 126 کلو وزن اٹھایا جبکہ کلین اینڈ جرک کیٹیگری میں 146 کلوگرام سمیت مجموعی طور پر 272 کلو وزن اٹھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ طلحہ نے سینئر کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں بھی شرکت کی اور سلور میڈل اپنے نام کیا، 17 سالہ پاکستانی ویٹ لفٹر نے بھارت، ملائیشیا، سموآ، نارو، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ویٹ لفٹرز کو پیچھے چھوڑا اور انھیں واحد شکست پاپوا نیوگنی کے اولمپکس کے تجربہ کار ویٹ لفٹر کے ہاتھوں ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے ایونٹ میں 6 ویٹ لفٹرز شریک ہیں۔

دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ اور ایشین ٹرپل گولڈ میڈلسٹ عبدالرحمان 85 کلوگرام، پلس 105 کلوگرام میں کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ، جونیئر گولڈ میڈلسٹ اور سینئر برانز میڈلسٹ 19 سالہ نوح دستگیر بٹ اور نیشنل گولڈ میڈلسٹ عبداللہ بٹ بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے سپر ہیوی ویٹ مقابلے گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز 2018 کیلیے کوالیفائنگ رائونڈ کا درجہ بھی رکھتے ہیں، پاکستان ویٹ لفٹرز ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلیے پُرعزم ہیں۔