counter easy hit

وزیر اعظم کی استنبول میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت

Pakistanis back in Istanbul

Pakistanis back in Istanbul

وزیر اعظم نے استنبول میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ترکی میں جاری کشیدگی سے پاکستانی بھی شدید متاثر دو سو سے زائد پاکستانی استنبول ائیرپورٹ پر پھنس کر رہ گئے۔ وزیراعظم نے صورتحال کا نوٹس لے کر خصوصی پرواز سمیت تمام اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیراعظم نے طارق فاطمی کو معاملے پر نظر رکھنے اور پاکستانیوں کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کے حکم پر پی آئی اے نے خصوصی طیارہ ترکی بھجوانے کیلئے انتظامات کر لئے۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانیوں کو ترکش ایئر لائن کے کاؤنٹر سے ٹکٹس ری شیڈول کرانے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان کا کہنا ہے استنبول سے پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے دو پروازیں اسلام آباو اور کراچی کیلئے روانہ ہوں گی۔ استنبول میں رابطے کیلئے فون نمبر 00905325683413 اور انقرہ میں 00905059795393 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔