counter easy hit

عبد الستار ایدھی کے اہلخانہ کا بھی بعد از مرگ اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان

Abdul Sattar Edhi'

Abdul Sattar Edhi’

عبد الستار ایدھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے بیٹے فیصل ایدھی، بیٹی کبریٰ اور دیگر اہلخانہ نے بھی بعد از مرگ اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی: (یس اُردو) ایس آئی یو ٹی میں عبدالستار ایدھی کی یاد میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا جہاں انہیں انسانیت کی بے لوث خدمت پر ڈاکٹر ادیب رضوی اور دیگر ڈاکٹروں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر بعد از مرگ عبدالستار ایدھی کی آنکھوں کا ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹر اختر جمال اور ڈاکٹر ادریس ایدھی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آگاہی دی کہ آنکھوں یا جسم کے کسی بھی عضو کا عطیہ کسی کی اندھیری زندگی میں خوشیاں بھر سکتا ہے۔اس موقع پر فیصل ایدھی، ان کی بہن کبریٰ ایدھی اور دیگر اہلخانہ نے بھی بعد از مرگ اپنے اعضاء عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ ایدھی گھرانے کے افراد نے اعضاء کا عطیہ ایس آئی یو ٹی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے فارم بھی پر کئے ہیں۔