counter easy hit

پاکستانیوں کو امریکی ویزوں کے اجرا میں 40 فیصد کمی

امریکا نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراء میں 40 فیصد کمی کردی ہےجبکہ بھارتیوں کے لئے 28 فیصد بڑھا دی ہے۔

40% reduction in the issuance of US visas to the Pakistanis

40% reduction in the issuance of US visas to the Pakistanis

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں سے متعلق جاری ہونے والے اگزیکٹیو آرڈر جاری ہونے کے بعد پاکستانی شہریوں کے لئے جاری کئے جانے والے نان امیگرنٹس ویزوں کی تعداد میں نمایاں کمی نظر آئی ہے ۔ گزشتہ اپریل میں 3ہزار 925 اور مارچ میں 3 ہزار 973 ویزے جاری کئے گئے ہیں، جو سابق صدر باراک اوباما کے دور میں جاری ہونے والے ویزوں کے تناسب سے 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ سال 2016 میں پاکستانیوں کے لئے مجموعی طور پر 78 ہزار 637 ویزے جاری ہوئے تھے جو ماہانہ تناسب کے لحاظ سے ہر ماہ 6ہزار553 ویزے جاری کئے گئے تھے۔ اخبار کے مطابق پاکستانیوں کے برعکس ٹرمپ انتظامیہ بھارتیوں پر زیادہ مہربان نظر آئی اور گزشتہ دو ماہ کے دوران 28 فیصد کے اضافے کے ساتھ ویزے جاری کئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website