counter easy hit

پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر فضل محمود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ فاسٹ بولر فضل محمود کو ہم سے بچھڑے بارہ برس ہوگئے ۔اس عظیم کرکٹر نے ساری عمر پاکستان کی خدمت میں گزار دی۔

Pakistan's legendary fast bowler Fazal Mahmood

Pakistan’s legendary fast bowler Fazal Mahmood

فضل محمود 18 فروری، 1927 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے متحدہ ہندوستان میں شمالی پنجاب کی کرکٹ ٹیم سے رانجی ٹرافی میں حصہ لے کر فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا اور قیام پاکستان کے بعد 18 اکتوبر 1952 میں بھارت کے خلاف کھیل کر پاکستان ٹیم سے اپنا کیریئر شروع کیا اور 10 سال بعد16 سے20 اگست1962ء میں انگلستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیل کر کرکٹ کو الوداع کہا۔ لکھنؤ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف جو ٹیسٹ میچ جیتا اس میں فضل محمود نے 94 رنز دے کر بارہ وکٹیں لیں اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ فضل محمود دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ سے گیند کرانے والے فاسٹ میڈیم باؤلر تھے۔ انہوں نے 34 ٹیسٹ میچوں میں 139 وکٹیں حاصل کیں اور 13 اننگز ایسی ہیں جن میں انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے ایک سو بارہ انٹرنیشنل میچ بھی کھیلے جن میں انہوں نے چار سو چھیاسٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ فضل محمود نے اوول کے میدان پر انگلستان کے خلاف ننانوے رنز دے کر بارہ وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان نے انگلینڈ (ایم سی سی) کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جیتا۔ اس میچ میں ان کے لیگ کٹرز نے بہت شہرت حاصل کی۔

وہ آف کٹر اور لیگ کٹر دونوں طرح کی گیندیں کرانے کے لیے بہت مشہور تھے اور میٹ کی پچوں پر خاص طور سے بہت مؤثر باؤلر سمجھے جاتے تھے۔ گیند پر زبردست کنٹرول اور پچ پر مسلسل موومنٹ کرانا ان کا امتیاز سمجھا گیا۔ وہ 30 مئی 2005 کو 78 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website