counter easy hit

پاکستانی ہاکی امپائر حیدر رسول نے انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلی

لاہور:  پاکستان کے ہاکی امپائر حیدر رسول نے 100 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرلیا، حیدر رسول میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی امپائر ہیں۔

Pakistani hockey umpire Haider Rasool completed the centuries of international matches

Pakistani hockey umpire Haider Rasool completed the centuries of international matches

حیدر رسول نے امپائرنگ سنچری جوہانسبرگ میں ہاکی ورلڈ لیگ میں مکمل کی، حیدر رسول کو جرمنی اور جنوبی افریقہ کے میچ میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے گولڈن وسل بھی دی گئی۔ حیدر رسول ایشین گیمز، چیمپئنز ٹرافی، ایشیا کپ، جونئیر ورلڈ کپ اور کامن ویلتھ گیمز سمیت کئی ایونٹس میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ادھر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ خواجہ جنید، ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ پی ایچ ایف نوید عالم، اولمپئن اشتیاق احمد اور مبشر احمد نے اس سنگ میل کے عبور کرنے پر حیدر رسول کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website