counter easy hit

پاکستانی فنکاروں کا کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرنے پر ناقابل یقین رد عمل سامنے آ گیا

Pakistani artists have an incredible reaction to ending Kashmir legal status

لاہور ( ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے پرجہاں سیاستدان اور عام لوگ سراپا احتجاج ہیں وہیں پاکستانی فنکار اور کھلاڑی بھی بھارتی فیصلے کوانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیدیا ،ہاکی کے کھلاڑیوں نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔پاکستانی فنکار اداکار شان شاہد نے مودی کی تصویر پرکیپشن جمایا
گنگا میں نہانے سے کشمیری شہدا کے خون کے دھبے نہیں مٹ سکتے ۔ حمزہ علی عباسی نے شوبز شخصیات سے بھارتی فیصلے کیخلاف احتجاج اور کشمیریوں کی حمایت کی اپیل کی۔اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا جنت میں آگ لگی ہے اور ہم خاموشی سے آنسوبہارہے ہیں،ماورہ حسین نے سوال اٹھایا اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کہاں ہیں ۔اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کو جاگنا ہوگا حریم فاروق نے دنیا کے دہرے معیارپر انگلی اٹھاتے ہوئے سوال کیا کشمیر میں مظالم کو نظر انداز کیسے کیا جاسکتا ہے۔علی رحمان خان نے لکھا اقوام متحدہ کشمیر میں مظالم پر کیوں خاموش ہے،فیروز خان اور ارمینہ خان نے بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی ۔ادھر کراچی میں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں کھلاڑیوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجاً بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔سب سے پہلے سوشل میڈیا پر اداکار حمزہ علی عباسی کی درخواست کے بعد ’اسٹینڈ ود کشمیر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے شوبز شخصیات نے بھارتی فیصلے کی شدید مذمت کی۔ حمزہ علی عباسی نے اپنی سلسلہ وار ٹوئیٹس کے ذریعے شوبز شخصیات کو بھارتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پر کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ حمزہ علی عباسی کی درخواست کے بعد ماہرہ خان، شان شاہد، حریم فاروق، ماورہ حسین، مہوش حیات، ارمینا خان اور فیروز خان سمیت کئی شوبز شخصیات نے اپنے ٹوئیٹس کے ذریعے بھارتی فیصلے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کے علاوہ بھی دیگر شوبز شخصیات نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر شدید احتجاج کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website