counter easy hit

بجٹ میں FBR کی نئی اصلاحات:ہر پولیس ملازم کو کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟ اعلان کر دیا گیا

New FBR Budget Reforms: How much tax will each policeman have to pay? Was announced

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے کہا ہے کہ بجٹ میں FBR کی نئی اصلاحات کے مطابق ہر پولیس ملازم کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار نے پریمئر لاء کمپنی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام آڈیٹوریم ہال پولیس لائن گوجرانوالہ میں منعقدہ ای فائلنگ اور انکم ٹیکس ریٹرن پر ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موع پر ٹریننگ کے ریسورس پرسن ایگزیکٹو ڈائریکٹر پریمئر لا کمپنی گوجرانوالہ محمد اعجاز حسین نے ای فائلنگ اور انکم ٹیکس ریٹرن پر تفصیلاً ٹریننگ دی ۔ قاضی ارباب اکبر فاروقی ایڈووکیٹ ڈائریکٹر پریمئر لاء کمپنی گوجرانوالہ نے آن لائن NTN بنانے اور اپنے سالانہ گوشوارے FBR کو جمع کروانے کی افادیت کے متعلق معلومات فراہم کی ۔ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء کو مکرم حسین اعوان MTO گوجرانوالہ پولیس نے عملی طور پر انٹرنیٹ پر تربیت دی ۔ٹریننگ ورکشاپ میں سینئر جرنلسٹ محمد یحییٰ کلیم مرزا ‘محمد اسلم بٹ کنسلٹینٹ پریمئر لاء کمپنی ‘محمد سلمان اور عمر سرور نے خصوصی شرکت کی ۔ ٹریننگ ورکشاپ میں گوجرانوالہ کے اعلی افسران عبدالعظیم ایس ایچ او گرجاکھ ‘سیف الله ورک ایس ایچ او سول لائن ‘محمود سرور انسپکٹر ڈلفن فورس ‘ریاض احمد ایس آئی انچارج ARU ‘لیاقت علی ایس آئی ‘وقاص انچارج ایلیٹ فورس ‘آصف اے ایس آئی انچارج اصطبل ‘اویس سب انسپکٹر TSI ‘محمد عمران سب انسپکٹر TSI ‘سبقط الحسنین کیئر ٹیکر آڈیٹوریم کے علاوہ کثیر تعداد میں ملازمین اور لیڈیز پولیس نے شرکت کی ۔ دو سیشن کے اس ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء نے پریمئر لاء کمپنی کے ٹیکس آگاہی پروگرام کو سراہا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ وزیر اعظم سرکاری مصروفیت کی وجہ سے ایوان سے گئے ، وزیر اعظم عالمی رابطو ں میں مصروف ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ کشمیر پر پارلیمنٹ قوم کی طرح متحدہے ، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات خود کی تھی، وزیر اعظم امریکہ افغانستان کے لئے گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کیلئے ہمارے بھائیوں نے خون کے نذرانے دیئے ہیں ، بھارت مت بھولے کے خوف کی ایک حد ہوتی ہے ،وزیر اعظم سرکاری مصروفیت کی وجہ سے ایوان سے گئے ، وزیر اعظم عالمی رابطو ں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کامذاق نہیں اڑایاہے ، ٹرمپ نے جو بات کی تھی ، وہ اس خطے کیلئے بہت اہم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ ہم اس وقت تک امن قائم نہیں ہونے دیں گے جب تک مسئلہ کشمیر پر بات نہیں ہوتی ، یہ غیر منطقی بات ہے ، افغانستان کا امن پاکستان کے لئے بھی اہم ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website