counter easy hit

سیلاب زدہ علاقوں میں بھجوائی جانے والی پاکستانی غذائی امداد چینی حکام نے وصول کرلی

بیجنگ (نیوز ڈیسک)پاکستان کی طرف سے چین کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھجوائی جانے

Pakistani,aid,for,flood,victims,received,by,Chinese,Government

Pakistani aid for flood victims received by Chinese Government

والی غذائی امداد چینی حکام نے ہیوبائی صوبے کے ”ووہان تیان ہی“ ایئر پورٹ پر وصول کرلی ہے۔
دی نیشن کے مطابق چین کے صوبہ ہیوبائی میں جون سے شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے شدید نقصان ہوا ہے ۔ 18 جون سے 31 جولائی تک صوبے کی 98 کاؤنٹیز اور شہر سیلاب کی زد میں آئے ہیں جس کے باعث 1 کروڑ ساڑھے 78 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 21 لاکھ 80 ہزار ہیکٹر زرعی زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ چین میں آنے والے سیلاب کے باعث 57 ہزار 300 مکانات تباہ ہوئے جس کی وجہ سے ساڑھے 15 لاکھ سے زائد لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

چین میں ہونے والی سیلابی تباہ کاریوں کے بعد پاکستان کی طرف سے چین کو چاول کی شکل میں غذائی امداد فراہم کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں پاکستان کی طرف سے ہیوبائی کی صوبائی حکومت کیلئے 22 ٹن چاولوں کی کھیپ پہنچادی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر پاکستان اپنے دوست ملک چین کو 10 ہزار ٹن امدادی سامان فراہم کرے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website