counter easy hit

پاکستان خاتون پاور لفٹر نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستان کی پاور لفٹر مریم نسیم نے آسٹریلیا میں ہونے والے پاور لفٹنگ مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز میڈل جیت لیا۔

Pakistan women's power lifter won the bronze medalآسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے ایویا پاور لفٹنگ مقابلوں میں مریم نسیم نے انجری کے باوجود شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 63 کلوگرام کی کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

ایونٹ میں آسٹریلیا میں مقیم 7 ملکوں کے پاور لفٹرز نے شرکت کی اور مریم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

گزشتہ سال چاندی کا تمغہ جیتنے والی مریم نسیم کمر کی انجری کے باعث تکلیف میں تھی اور انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ مقابلے میں حصہ بھی لے پاؤں گی یا نہیں لیکن والدین کی دعاؤں کی بدولت میں میڈل جیتنے میں کامیاب رہی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں اس کامیابی پر اپنے کوچ اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم اعلیٰ تعلیم کے لیے ان دنوں آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور وہ دن میں بینک میں نوکری کرنے کے بعد اپنی ویٹ لفٹنگ کی پریکٹس کرتی ہیں۔