counter easy hit

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20کل صبح ہوگا

Pakistan vs New Zealand

Pakistan vs New Zealand

ہملٹن……پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل ہملٹن میں کھیلا جائے گا،پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلے گی۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ جو فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئی ہیں،انہیں اب دہرانا نہیں ہے ،ہر کھلاڑی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیمسن پہلے میچ میں شکست کے بعد تھوڑا اپ سیٹ ضرور ہیں، لیکن میچ جیتنے کے لئے فائٹ کرنے کو تیار ہیں، کہتے یں کہ سیریز لیول کرنے کی کوشش کریں گے ۔کیوی کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہےکہ پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی پرفارمنس شاندار رہی ہے،انہیں روکنے کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ نکالنا پڑے گا،وہ جس ردہم میں ہیںنیوزی لینڈ کے لئے خطرناک ہوسکتے ہیں ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔