counter easy hit

دیسی کشتی کو نئی زندگی مل گئی، رستم زماں دنگل آج ہوگا

, wrestling today Rustam Zaman

, wrestling today Rustam Zaman

لاہور……لاہورمیں ہونے والا شیر پنجاب دنگل کا ٹائٹل ڈیرہ غازی خان کے پہلوان عمیر نے اپنے نام کرلیا۔ رستم زماں گاماں پہلوان دنگل کیلئے جوڑ آج دوپہر 2 بجےپڑےگا۔
لاہورمیں شیر پنجاب دنگل کا انعقاد پنجاب اسٹیڈیم میں کیا گیا جہاں شائقین کا جوش و خروش قابل دید تھا،ٹائٹل فائٹ ڈیرہ غازیخان کے عمیر پہلوان اور فخر لاہور مالو پہلوان کے درمیان ہوئی،دونوں پہلوانوں میں 17 منٹ تک کانٹے دار مقابلہ جاری رہا ، بالآخر ڈی جی خاں کے پہلوان نے فخر لاہور کو چت کرکے شیر پنجاب کا ٹائٹل جیت لیا۔پنجاب اسٹیڈیم میں آج مجموعی طور پر 20 جوڑ پڑے،نمایاں دنگل شہوا ر پہلوان اور بلال پہلوان نے جیتے،جبکہ تاری پہلوان اور گنگا پہلوان کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر دیگر کھیلوں کی طرح دیسی کشتی کو بھی پروموٹ کیا جا رہا ہے، دنگل جیتنے والے پہلوانوں کو عالمی مقابلوں میں بھیجا جائے گا۔ شائقین کہتے ہیں کہ یہ دنگل تین سال کی بجائے ہر سال ہونا چاہیے تاکہ دیسی کشتیاں پاپولر ہو سکیں۔