counter easy hit

پاکستان سپر لیگ کا میلا آج سے سجے گا

پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج سے متحدہ عرب امارات میں لگے گا،پانچ ٹیمیں، ستائیس دن،چھکے لگیں گے، چوکے پڑیں گے اور بولرز اسٹمپ اُڑائیں گے، لیکن اس سے پہلے رنگارنگ اور بھرپور افتتاحی تقریب رات 8 بجے ہوگی۔

Pakistan Super League will be decorated with a sloppy today

Pakistan Super League will be decorated with a sloppy today

پہلے میچ میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹکراؤ ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی سے ہے،جسے جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے پاکستانی گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے اور جمیکن گلوکار شیگی دبئی پہنچ گئے ہیں، تینوں نے پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی۔ دبئی میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو پاکستان سُپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا نام بن گیا ہے، اُنہیں امید ہے کہ پی ایس ایل سے غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان آنے کے دروازے کھلیں گے، اُن کا کہنا تھا کہ لاہور میں فائنل کے موقع پر اختتامی تقریب میں شائقین کے لیے سسپنس رکھا ہے۔  پی ایس ایل کے برانڈ ایمبسڈر رمیز راجا نے کہا کہ اس مرتبہ ایونٹ پہلے سے زیادہ شاندار اور جاندار ہوگا، اُنہیں اُمید ہے کہ پچھلے ایڈیشن کی طرح نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website