counter easy hit

پاکستان سپر کبڈی لیگ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

پاکستان سپر کبڈی لیگ کا سپر مقابلہ آج ہوگا، فائنل میں فیصل آباد شیر دل کا گجرات وارئیرز سے جوڑ پڑے گا، سیمی فائنل میں ساہیوال بلز اور، کشمیر جانباز کی ٹیمیں ناکام رہیں۔ پاکستان سپر کبڈی لیگ کا چیمپئن کون ہوگا اس کا فیصلہ لاہور میں آج ہوگا۔

Pakistan super kabaddi league final will be played todayفائنل میں فیصل آباد شیر دل کے شیروں کا گجرات وارئیرز کے جنگجوؤں سے ٹاکرا ہوگا، آخری معرکے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پہلوانوں کا زور، شائقین کا شور اور منتظمین کا جوش دیدنی نظر آ رہا ہے۔ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد شیر دل نے ساہیوال بُلز کو 24 کے مقابلے میں 33 پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں کشمیر جانباز نے جان تو خوب ماری لیکن گجرات وارئیرز نے بھی ہمت نہ ہاری اور حریف کو چت کر دیا۔ پاکستان کی اولین سپر کبڈی لیگ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا۔