کراچی: کراچی کے علاقے کوثر نیازی کالونی سے 2 خواتین کی لاشیں ملنے کا معمہ حل ہوگیا، دونوں خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، پولیس نے دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے مطابق رابعہ نسرین کے بھائی کو پسند کرتی تھی جبکہ نسرین بھی رابعہ کی شادی اپنے بھائی سے کرانا چاہتی تھی، شبہ ہے کہ دونوں خاندانوں کے افراد نے قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے آپس میں جرگہ کر کے ایک دوسرے کو معاف کیا ہو۔ پولیس نےسرکار کی مدعیت میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔








