yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پاکستان کی کامیابی، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اعلامیے سے متنازع فہرست خارج

MH Kazmi December 21, 2017 1 min read
PAKISTAN, SUCCESSFUL, IN, HEART, OF, ASIA, CONFERENCE,, TO, EXCLUDE, DISPUTED, LIST, FRROM, AGENDA
Share this:

PAKISTAN, SUCCESSFUL, IN, HEART, OF, ASIA, CONFERENCE,, TO, EXCLUDE, DISPUTED, LIST, FRROM, AGENDAپاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی مل گئی، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے اعلامیے میں شامل دہشت گردوں کی متنازع فہرست کو پاکستان کے اعتراض پر نکال دیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اس فہرست کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا ،متنازع فہرست کو امرتسراجلاس میں اعلامیے کا حصہ بنایا گیا تھا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے،ہارٹ آف ایشیا اعلامیہ سے بھارتی پروپیگنڈے پر مبنی دہشت گردوں کی فہرست کو ختم کر دیا گیا ہے۔ہارٹ آف ایشیا کے امرتسراجلاس میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست اعلامیہ کا حصہ بنائی گئی، پاکستان نے مثبت سوچ کے ساتھ اس فہرست کو اعلامیہ کا حصہ بننے دیا، بھارت نے اس فہرست کو پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ باکو میں ہارٹ آف ایشیا اجلاس میں پاکستان کے شدید اعتراض پراس من پسند فہرست کوختم کیا گیا،پاکستانی اعتراض کے بعد معاملہ انسداد دہشت گردی ورکنگ گروپ کو بھیج دیا گیا،پاکستانی اعتراض کے بعد ورکنگ گروپ خطے میں موجود تمام دہشت گرد تنظیموں کی جامع فہرست مرتب کرے گا۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات 25 دسمبر کو دفتر خارجہ میں کرائی جائے گی۔ سخت سیکورٹی میں کلبھوشن یادیو کو دفتر خارجہ لایا جائے گا اور بھارتی سفارت کار کی موجودگی میں یہ ملاقات انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کرائی جائے گی۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کلبھوشن جادیو کی والدہ اور اہلیہ کو فضائی راستے کے ذریعے اسلام آباد لایا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک کلبھوشن کو پھانسی کے فیصلے پرعمل درآمد کا فیصلہ نہیں کیا گیا،پاکستان نے انسانی بنیادوں پرکلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا، بھارت کی درخواست پر اس کی والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت دی گئی۔ کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو 3دن کا ویزہ جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کی قومی سلامتی پالیسی میں الزامات کو مسترد کرتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف گراںقدر قربانیاں دیں، پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی، ہمسایہ ملک مسلسل پاکستان کے خلاف سازشیں کررہا ہے ۔ افغانستان کی سرزمین مسلسل مختلف غیرریاستی گروہوں کی جانب سے پاکستان کی خلاف استعمال ہونے پرتحفظات ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کو 2030 تک مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یروشلم پر او آئی سی کے حالیہ اعلامیہ کی مکمل حمایت کرتا ہے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے یروشلم کے فلسطین کی تقسیم کے منصوبے کےمطابق یروشلم کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بوسنیا میں پکڑے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد پاکستانی سفارتخانے کے مطابق5 ہے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کو ویزہ اجرا روکنے کی خبربے بنیاد ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
70, YEARS, OLD, STRATEGY, SHOULD, CHANGE, NOW, MUSTAFA, KAMAL, CHAIRMAN, PAK SARZAMEEN, PARTY
Previous Post ستر سال سے مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہورہا،مصطفیٰ کمال
Next Post متروکہ وقف بورڈ لاہور میں اے کیو خان اسپتال تعمیر کرے گا
FEDERAL, INSTITUTION, WILL, CONSTRUCT, A.Q.KHAN, HOSPTIAL, IN, LAHORE, DR. ABDUL QADEER KHAN

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.