counter easy hit

پاکستان کی سفارتی محاذ پر بھارت کے خلاف کامیابی؛ بھارت جدوجہد آزادی کشمیر کو مسعود اظہر سے جوڑنے میں ناکام

پاکستان کی سفارتی محاذ پر بھارت کے خلاف کامیابی بھارت جدوجہد آزادی کشمیر کو مسعود اظہر سے جوڑنے میں ناکام
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) پاکستان کو بھارت کے خلاف سفارتی محاذ پر مکار دشمن بھارت کے خلاف زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے پاکستان نے کشمیری جدوجہد آزادی کو مولانا مسعود اظہر سے جوڑنے کی بھارتی سازش ناکام بنا ئی ہے۔ بھارت اور امریکہ کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں نام کے اندراج کے لئے بطور سربراہ جیش محمد درخواست دی تھی، بھارت اور امریکہ کا مؤقف مسعود اظہر کو مقبوضہ کشمیر، پلوامہ حملے سے جوڑنے کا تھا، تاہم پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کی سازش ناکام بنا دی ہے۔ بھارت کی درخواست پر فرانس، امریکہ اور برطانیہ نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کی تھی تاہم 13 مارچ کو بھارت کی ایما پر دی گئی درخواست پر چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو ٹیکنکل اعتراضات لگا کر روک دیا تھا، چین کی مخالفت پر امریکہ مسعود اظہر کا معاملہ واپس یو این کمیٹی میں لے آیا اور پابندیوں کی یو این کمیٹی کے ایجنڈے میں مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دیا جانا شامل تھا۔ سلامتی کونسل کی کمیٹی نے مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ۔چین کی جانب سے تکنیکی اعتراض ختم کئے جانے کے بعد سلامتی کونسل کی 1267 پابندی کمیٹی نے کالعدم جیش محمد کے قائد مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا۔ سلامتی کونسل نے مسعود اظہر کے اثاثے منجمد ۔ان کے سفر اور ہتھیار رکھنے پر پابندی عائد کردی۔ سلامتی کونسل کی کمیٹی نے مسعود اظہر پر پابندی کو پلوامہ حملے اور کشمیری حق خودارادیت سے منسلک کرنے کی کوشش کی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد 27 فروری کو فرانس، برطانیہ اور امریکا نے پیش کی تھی، لیکن چین نے اس قرارداد پر تکنیکی اعتراض اٹھایا تھا۔ تکنیکی اعتراض ختم کئے جانے کے بعد سلامتی کونسل نے مسعود اظہر پر پابندی عائد کردی ہے، ان کے اثاثے منجمد اور پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ دریں اثناء پاکستان وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی داعش اور القاعدہ سے متعلق پابندی کمیٹی نے مسعود اظہر کا نام فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ھے کہ اقوام متحدہ 1267 کمیٹی نے مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، اب مسعود اظہر کے اثاثے منجمد، سفری پابندی اور اسلحے کی خرید و فروخت پر پابندی کا سامنا ہوگا،پاکستان ان پابندیوں پر فوری طور پر اطلاق کرے گا