yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان سٹاک ایکسچینج ، 100 انڈیکس میں 20 پوائنٹس کا اضافہ

MH Kazmi November 1, 2016 1 min read
Pakistan Stock Exchange, rose 20 points to 100 index
Share this:
Pakistan Stock Exchange, rose 20 points to 100 index
Pakistan Stock Exchange, rose 20 points to 100 index

414 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ، 228 کی قیمتیں بڑھ گئیں ، سیاسی صورتحال کے باعث مارکیٹ کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے :ماہرین

کراچی : ملک کے سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا ، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک بار پھر 41 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا مگر سرمائے کے انخلا کے سبب بازار حصص کی سرگرمیاں ماند رہیں جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 2 ارب سے زائد روپے سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ، پیر کو کاروباری اتار چڑھاؤ کا زیادہ عمل دخل دیکھا گیا ، حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے مارکیٹ کو سہارا دینے کی غرض سے سرمایہ کاری بھی کی گئی جس کے باعث کاروبار کے دوران انڈیکس 40173 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا مگر حصص کے فروخت پر دباؤ کے سبب انڈیکس 39792 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا ۔ کاروباری سیشن کے اختتام پر انڈیکس نے 102 پوائنٹس ریکور کیے ، اس طرح کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں صرف 20.96 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے 100 انڈیکس 39872.88 پوائنٹس سے بڑھ کر 39893.84 پوائنٹس پر جا پہنچا ، کے ایس ای 30 انڈیکس 35.51 پوائنٹس کے اضافے سے 21853.39 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 8 پوائنٹس کی کمی سے 27348.66 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ ماہرین کے مطابق وزیر اطلاعات کو عہدے سے ہٹائے جانے ، حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات کے حوالے سے زیر گردش خبریں اور پی ٹی آئی دھرنا مارکیٹ کی کارکردگی پر براہ راست اثر انداز ہو رہا ہے ، جبکہ سیاسی پارہ بلند ہونے کے نتیجے میں مارکیٹ کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ اس صورتحال سے سرمایہ کاری تذبذب کا شکار ہیں اور مارکیٹ میں نئی پوزیشن لینے سے گریزاں ہیں ۔ گزشتہ روز مارکیٹ سرمائے میں 2 ارب 61 کروڑ 36لاکھ68ہزار231روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 80 کھرب 82 ارب 51 کروڑ 74لاکھ14ہزار68روپے رہ گیا۔پیرکومارکیٹ میں 23 کروڑ71لاکھ16ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدود رہی، مجموعی طور پر 414 کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے 228کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،165میں کمی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 4 کروڑ 7 لاکھ، بینک آف پنجاب2کروڑ53لاکھ،سوئی سدرن گیس کمپنی ایک کروڑ21لاکھ،ٹی پی ایل ٹریکرلمیٹڈ ایک کروڑ11لاکھ اورٹی آرجی پاک لمیٹڈ ایک کروڑ6لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The Asian Development Bank will make US $ debt hole crore power project
Previous Post ایشیائی ترقیاتی بینک بجلی منصوبے کیلئے ساڑھے سات کروڑ ڈالرز قرض دے گا
Next Post ریلوے نظام کی بہتری کیلئے 5 ملکوں کا ماڈل اپنانے کی سفارش
Recommend 5 countries adapt the model to improve the railway system

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.