counter easy hit

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

Pakistan stock exchange accelerates during first day business week

Pakistan stock exchange accelerates during first day business week

پاناما کیس کی سماعت کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں اکثر مندی کا رجحان دیکھا گیا اور سرمایہ کار بے یقینی کی صورتحال میں دکھائی دیئے۔ جب کہ پاناما کیس کے فیصلے کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا اور اسٹاک مارکیٹ صرف چند پوائنٹس کی کمی سے بند ہوئی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 46ہزار 106 پوائنٹس رہی اور 99 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 51 ارب روپے تھی۔

ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1870 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 107 ارب اضافے سے 9ہزار 514 ارب روپے ہوگئی جب کہ ہنڈرڈ انڈیکس 617 پوائنٹس اضافے سے 45ہزار 912 پر بند ہوا۔ پاناما کیس کے بعد ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار سرگرم نظر آرہے ہیں جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس 47 ہزار پوائنٹس سے زائد کی سطح عبور کرگیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website