counter easy hit

دفتر خارجہ نے گلگت بلستان سے متعلق بے بنیاد بھارتی بیان مسترد کردیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارت کے جھوٹے اور من گھڑے دعوے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے،بھارت کے پاس گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی قانونی ،اخلاقی اور تاریخی جواز نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے گلگت بلتستان کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بھارتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کئی دہائیوں سے جموں و کشمیر کے مختلف حصوں پر غیر قانونی اور زبردستی قابض ہے،جبکہ بھارت کے پاس گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی قانونی ،اخلاقی اور تاریخی جواز نہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ عبوری اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کا مظہر ہیں، سیاسی، انتظامی اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہے،مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزاد اور غیر جانبدارانہ رائے شماری اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق کے استعمال میں ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی اور زبردستی قبضے کو فی الفور ختم کرے اور یواین قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے کر عالمی ذمہ داری پوری کرے

PAKISTAN, REJECTS, INDIAN, GOVERNMENT, BASELESS, STATEMENT, ABOUT, GILGIT BALTISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website