counter easy hit

پاکستان سے عمرہ زائرین کا پہلا گروپ جدہ پہنچ گیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا وبا کے بعد غیرملکیوں اور پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے عمرہ پر سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد پاکستان اور انڈونیشیا سے عمرہ زائرین کا پہلا کاررواں اتوار کی شام جدہ کے کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ پہنچ گیا۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر صالح بنتن اور دیگر حکام نے عمرہ زائرین کا خیر مقدم کیا۔ شاہی ہدایت پر عمرہ اور زیارت کی چار مرحلوں میں تدریجی بحالی ہو رہی ہے۔کووڈ 19 کی وبا کو پھیلاو سے روکنے اور زائرین کی صحت وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر کے ساتھ زائرین کو مملکت آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ عمرہ زائرین کے لیے ایئر پورٹ پر مکمل احتیاطی تدابیر اختیارکی گئی ہیں۔ زائرین کو ایئر پورٹ سے مخصوص بسوں میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں پہنچایا جائے گا بعدازاں انہیں گروپس کی شکل میں عمرہ کرانے مسجد الحرام لے جایا جائے گا۔
بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو پہلے اجازت نامہ لینا ہوگا۔ میقات پر پہنچنے سے قبل انہیں تین دن آئسولیشن میں رہنا ہوگا ۔پروٹوکول کے مطابق عمرہ زائرین دس دن مملکت میں قیام کرسکیں گے۔ اس میں تین دن آئسولیشن کے شامل ہیں۔ سکریٹری تیکنیکی امور برائے مسجد الحرام کے مطابق محدود اور تدریجی عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ موثر خدمات اور تیکنیکی سہولتوں کے ماحول میں شروع ہو گیا ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق عمرے کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے پر 60 ہزار افراد ہر روز مسجد الحرام میں نمازیں مقرہ حفاظتی انتظامات کے ماحول میں ادا کررہے ہیں۔ اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے نماز کے اجازت نامے جاری کے گئے ہیں۔ واضح رہے تقریبا 8 ماہ کی پابندی کے بعد محدود پیمانے پر بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہورہی ہے۔

مقدس مساجد کی انتظامیہ نے صحت اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے نمازیوں کی مسجد الحرام آمد اور واپسی کی کارروائی کو منظم کیا ہوا ہے۔ مختلف مقامات پر نمازیوں کے گروپ بنا کر انہیں بھیجا جا رہا ہے۔ تھرمل کیمروں کی مدد سے درجہ حرارت چیک کیا جا رہا ہے ۔ ہاتھوں کو سیناٹائز کرایا جا رہا ہے۔ ماسک کی پابندی کرائی جا رہی ہے۔ مقدس مساجد کی انتظامیہ کی خدمات اور تیکنیکی امور کی ایجنسی مسجد الحرام کے اندر اور صحنوں میں آب زمزم فراہم کر رہی ہے۔ 800 کارکن مطاف کے صحن، صفا اور مروہ، پہلی منزل، کنگ فہد کے توسیعی حصے اثر کنگ عبدللہ والی توسیعی عمارت میں آب زمزم کی پینتالیس ہزار بوتلیں زائرین کو پیش کر رہے ہیں۔

UMRAH WILL BE, REINSTATED, IN FOUR, SEGMENTS


علاوہ ازیں مسجد الحرام دروازوں، صحنوں زینوں اور نماز کے لیے مختص جگہوں پر 50 سے زیادہ بیگ رکھے گئے ہیں جن میں آب زمزم کی بوتلیں موجود ہیں۔
عمرہ زائرین اور نمازیوں کی خدمت لے لیے چار ہزار صفائی کارکن چوبیس گھنٹے مستعد ہیں۔
انڈونیشیا میں متعین سعودی سفیر نے اتوار کو جکارتہ انٹرنیشنل ائر پورٹ پر انڈونیشیا کے پہلے کاررواں کو رخصت کیا۔ سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کا یہ پہلا کاررواں ہے جو سعودی عرب کےلیے روانہ ہو راہا ہے۔ پرواز سے 224 زائرین جدہ پہنچے ہیں۔ یہ سعودی عرب میں صرف دس روز قیام کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website