counter easy hit

وفاق نے سمری مسترد کرکے سنگین آئینی خلاف ورزی کی ،فرحت اللہ بابر

serious constitutional violations, Babar

serious constitutional violations, Babar

اسلام آباد ……پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کےترجمان فرحت اللہ بابرنے کہا ہے کہ سندھ حکومت رینجرزکےاختیارات محدودکرنےکاآئینی حق رکھتی ہے،وفاقی حکومت نےسمری مستردکرکےسنگین آئینی خلاف ورزی کی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل147کےتحت رینجرزاختیارات پرشرائط عائدکرنا صوبائی حکومت کاحق ہے ، پیپلزپارٹی صوبائی معاملات میں بےجامداخلت کی اجازت نہیں دیگی،اگروفاقی حکومت بازنہ آئی تووفاق کےسیاسی استحکام کودھچکالگےگا۔فرحت اللہ بابر کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی وفاق کوحدسےتجاوزنہیں کرنےدےگی،پارلیمنٹ سمیت تمام فورمزپراس من مانی کےخلاف لڑیں گے،صوبائی خودمختاری کاہرصورت تحفظ کریں گے،ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت سندھ انسداددہشتگردی ایکٹ کاقانون ختم کرنےکی کوشش نہیں کررہی۔