yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

پاکستان کوئی سوکھا بنیا؟

Yes 2 Webmaster August 15, 2015 1 min read
Partition 1947
Share this:
Partition 1947
Partition 1947

تحریر : انجینئر افتخار چودھری
یہ لاہور ریلوے اسٹیشن کا پلیٹ فارم نمبر ٥ ہے یہاں ایک گاڑی کر رکتی ہے آگ کے دریا سے گزر کر۔اس میں صرف پانچ لوگ زندہ برآمد ہوتے ہیں ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہے اس میں۔اس کو میں نے بیس سال پہلے دیکھا بوڑھی عورت سے جب ملاقات ہوئی میں نے ان سے پوچھا اماں تحریک پاکستان میں آپ اس طوفاں سے کیسے بچ نکلیں؟کہنے لگی استخار! میرے ابے نے میرے منہ کے اوپر گندگی مل دی تھی تا کہ میں سکھوں کے حملوں سے بچ سکوں۔وہ لوگ گاڑی میں آئے بد مست لمبی داڑھیوں کیسوں کے ساتھ کرپانیں لہراتے ہوئے میں نے پگلی کا سوانگ رچا یا ہوا تھا میں بچ گئی اس سہ پہر جب یہ گاڑی لاہور پہنچی تو اس میں زندہ صرف پانچ لوگ تھے

باقی چار لاشوں کے نیچے دب گئے اور دب کے بچ گئے۔جسٹس شریف کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کوئی پچیس ہزار عورتیں سکھوں کے حرم میں چلی گئیں اور اتنی ہی مشرقی پنجاب کے اندھے کنووں میں کود گئیں۔اس مائی سے اگلا سوال تھا آپ کو بو نہیں آئی؟کہنے لگی اللہ نے بڑی خوشبوئیں بھی سونگھائی ہیں اس جیسی نہیں دیکھی۔ماں اب اکیاسی سال کی ہو گئی ہے

گجرانوالہ کے محلے باغبانپورے میں کسی کرائے کے گھر میں زندگی کے دن پورے کر رہی ہے۔میں نے اس ہستی کے ساتھ بھی وقت گزارا ہے جس نے قائد اعظم کو دیکھا تھا انجینئر رفیع سردار شیر بہادر آف ایبٹ آباد کے سسر اور عمر شیر کے نانا تھے۔تحریک پاکستان کے گواہ جو دو سال پہلے اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔

انہوں نے ان جذبوں کی کہانیاں سنائیں اور ہمیں پاکستانی بنا دیا ایسا پاکستانی جو دو قومی نظریے کو جزو ایماں سمجھتا ہے۔پاکستان کے لئے ہمارے پرکھوں کی قربانیاں اتنی ہیں کہ اس پر کتابیں لکھی گئی ہیں اور لکھی جا سکتی ہیں۔راستوں پر مسافروں کو لوٹ لیا گیا مشرقی پنجاب کا کوئی گھر ایسا نہ تھا جہاں شہید یا زخمی نہیں تھے۔مائوں کے کئی لعل اس راستے پر چلے گئے جس سے واپسی ناممکن ہے۔

پاکستان جب بنا تو اس میں جانوں پر کھیلنے والوں کی کوئی شناخت نہ تھی نہ سندھی پنجابی بنگالی بلوچ سب کا رنگ ایک تھا اسلامی امت کے رکن بس یہی رشتہ تھا پاکستان ان شہیدون نے بنایا الطاف حسین کے مامے نے نہیں۔شاعر نے کیا خوب کہا سر ہوئے قلم قلماں کٹیاں عزت دی ٹہنی نالوں عذرا بانو سلمی کٹیاں فیر اے جا کے موقع بنیا پاکستان کوئی سوکھا بنیا؟

ہم بھی اس رب کو پوجتے ہیں جس کو بھارتی پوجتے ہیں بس ایک لکیر ہے در میان میں۔ہمارے وزیر اعظم کا یہ بیان ہے جاتے امرا کی یادیں انہیں آ گئیں پنجاب کے ان اندھے کنووں میں دفن لا الہ الاللہ کے نام پر مر مٹنے والی بیٹیوں کو وہ بھول گئے

Iftikhar Chaudhry
Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Shruti Haasan
Previous Post شروتی ہاسن نے اپنے گانوں کی انٹرنیشنل البم جلد ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا
Next Post اداکارہ سشمیتا سین شادی کے لیے آمادہ ہو گئیں
Sushmita Sen

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.