counter easy hit

پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے زیراہتمام شہید بے نظیرکی برسی ستائیس دسمبرکو سہ پہرتین بجے ہوگی، میاں اسلام

PPP

PPP

اوسلو: پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے زیراہتمام شہید بے نظیربھٹوکی برسی کے سلسلے میں تعزیتی اجتماع ستائیس دسمبرسہ پہرتین بجے الیڈرے سنٹر گرونے لوکامیں ہوگا۔ پی پی پی ناروے کے سینئرعہدیدارمیاں محمد اسلام نے بتایاکہ اجتماع میں شرکت کے لیے لوگوں کو دعوت عام دی گئی ہے۔

انھوں نے کہاکہ لوگ بے نظیربھٹوکو نہیں بھول سکتے۔ وہ ایک نڈرلیڈر اورایک بہادرباپ کی ایک ذہین اورقابل بیٹی تھیں جنھوں نے مارشلاء کے مشکل ادوار کا سامنا دلیری سے کیااور اپنے عظیم باپ کا نام روشن کیا اور ملک و قوم کے لیے اپنے والد کی طرح اپنی جان بھی دے دی۔